General Knowledge

General Knowledge

Share

30/12/2023

‎غمِ دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے
‎تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے

‎کسی کی یاد میں جو زندگی ہم نے گزاری ہے
‎ہمیں وہ زندگی اپنی محبت سے بھی پیاری ہے

‎وہ آئیں روبرو ہم داستاں اپنی سنائیں گے
‎کچھ اپنا دل جلائیں گے کچھ ان کو آزمائیں گے

‎سرِ محفل ہمیں تو شمع بن جانا بھی آتا ہے
‎تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے

‎دبے پاؤں ہمیں آ کر کسی کا گدگدا دینا
‎وہ اپنا روٹھ جانا اور وہ ان کا منا لینا

‎وہ منظر جھانکتے ہیں آج بھی یادوں کی چلمن سے
‎بھلا سکتا ہے کیسے کوئی وہ انداز بچپن کے

‎ہمیں گزری ہوئی باتوں کو دہرانا بھی آتا ہے
‎تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے

‎ہمیں آتا نہیں ہے پیار میں بے آبرو ہونا
‎سکھایا حسن کو ہم نے وفا میں سرخرو ہونا

‎ہم اپنے خونِ دل سے زندگی کی مانگ بھر دیں گے
‎یہ دل کیا چیز ہے ہم جان بھی قربان کر دیں گے

‎خلافِ ضبطِ الفت ہم کو مر جانا بھی آتا ہے
‎تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے​

‎قتیل شفائی

23/08/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Abbottabad
Islamabad