Basic views
19/12/2022
حارث روف اپنی کلاس فیلو سے شادی کے لیے تیار
اسلام آباد:(بیسک ویوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف جلد اپنی کلاس فیلو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
ان کے نکاح کی تقریب 24 دسمبر کو اسلام آباد میں منقد ہو گی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف سر پر سہرہ سجانے کو تیار ہیں۔ ان کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق حارث روف کا نکاح اسلام آباد میں ان کی کلاس فیلو سے ہوگا تاہم شادی کی تقریب حارث روف کی مصروفیات اور قومی ڈیوٹی کو مدنظر رکھ کر کی جائے گ
تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر کو حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد میں ان کی کلاس فیلو سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی شادی کی تقریب اگلے سال ہوگی۔
حارث روف پاکستان کی محدود اوورز کی ٹیموں کے اہم فاسٹ بولر ہیں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا مگر پہلے ہی ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ۔ وہ اب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں
03/11/2022
عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ،عمران خان کے مبینہ زخمی ہونے کی اطلاعات ,کئی افراد زخمی، لانگ مارچ ختم کر دیا گیا
" عمران خان کو گولی ماری گئی " کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد فواد چودھری کا خطا
وزیر آباد(بیسک ویوز)پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گولی ماری گئی ہے، ہمارے فیصل جاوید، احمد چھٹہ کو بھی گولی لگی ہے اور وہ زخمی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ عمران خان پر سوچا سمجھا قاتلانہ حملہ ہواہے ، ہمارے درجنوں لوگ زخمی ہیں لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستان کے پاپولر لیڈر کوہٹا دیا جائے ، ان پر قاتلانہ حملے کیئے جائیں ، یہ پہلا موقع نہیں ہے ، عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، ہمارے بچوں اور لیڈر کا خون بہا ہے ، اس کا بدلہ لیں گے ، ہمارے لیڈر پر بندوقوں سے حملہ کیا گیاہے ،جو بھی اس کے پیچھے ہے وہ کان کھول کر سن لیں ہم اس کا بدلہ لیں گے ، ہمارے دوستوں کو گولیاں لگی ہیں، احمد چٹھہ شدید زخمی ہیں، یہاں ہمارے فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہیں، ایم پی اے صاحب کو بھی گولی لگی ہے ، لیکن عمران خان کو گولی ماری گئی ، اس نے نشانہ سینے کا لیاتھا ، دو لوگوں نے پکڑ کر بندوق نیچے کی اس کی وجہ سے بچت ہوئی ہے
01/11/2022
پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب صرف عوام کرینگے، امریکا، برطانیہ میں نہیں ہونگے، اسد عمر
راولپنڈی (بیسک ویوز)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاکہ قوم کو بیدار کرنے کا لانگ مارچ کا مشن مکمل ہوگیا، پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب صرف عوام کرینگے، امریکا، برطانیہ میں نہیں ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ لانگ مارچ کے مانیٹرنگ نظام کی چیکنگ کیلئے راولپنڈی آیا، تیاریاں مکمل ہیں ،عوام مکمل حقیقی آزادی کیلئے تیار ہے،پوری قوم موبائز ہو چکی، بے تحاشہ مخلوق آ رہی ہے،مارچ کا ٹارگٹ شفاف الیکشن ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ قوم کو بیدار کرنے کا لانگ مارچ کا مشن مکمل ہوگیا، پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب صرف عوام کرینگے، امریکا، برطانیہ میں نہیں ہوں گے، اسد عمر نے کہاکہ نواز شریف یہ وہ جی ٹی روڈ نہیں ہے جو آپ چھوڑ کر گئے،لوگ نہ ہوتے تو اسلام آباد کنٹینروں کا قبرستان نہ ہوتا، ٹی وی چینلز کو فون کرکے نہ کہتے لانگ مارچ نہ دکھاﺅ۔
اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 2 آپشن تھے ، راستے چھوڑ کر فوری اسلام آباد پہنچتے،یہ فیصلہ کیا ہے اسلام آباد پہنچنے میں دن زیادہ لگتے ہیں تولگ جائیں، فیصلہ آج ہوگا،عوام کو جتھے کہنے والو!شرم کرو، اسی عوام سے سیٹ پر آئے،قوم فیصلہ دے چکی، نئے الیکشن کی کال سے ملک بحران سے نکلے گا،ان کاکہناتھا کہ پس پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،پلان دن بدن تبدیل ہوتا ہے مارچ کیساتھ فیصلے کرتے ہیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad