Hunza News

Hunza News

Share

The objective of HUNZANEWS(pvt) is to bring information related to the region’s unique cultural, natural and social heritage into the global knowledge mainstream. The political, economic and other social issues of the region are also highlighted and discussed on Hunza News. News received from different sources pertaining to and serving the Nation societies is presented to create and enhance links across different frontiers of identity, capitalizing on the technology led tides of globalization.

12/05/2026

میزبان سلیم برچہ کے پروگرام حالاتِ حاضرہ میں دیکھیے:
غلام الدین آزاد امیدوار جی بی ایل اے 6ہنزہ کے موجودہ سیاسی صورتحال پر خصوصی گفتگو کریں گے۔
👇

12/05/2026

HMPHSS کے طلبہ نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی سے ادارے کا نام روشن کر دیا۔ سنگاپور اینڈ ایشین اسکولز میتھ اولمپیاڈ (SASMO) 2026 میں اسکول کے 21 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 14 طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سنگاپور انٹرنیشنل میتھ اولمپیاڈ چیلنج (SIMOC) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کامیاب طلبہ میں 3 نے گولڈ میڈلز، 7 نے سلور میڈلز جبکہ 4 نے برانز میڈلز اپنے نام کیے۔

اس شاندار کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہا۔ ادارے کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے بلکہ اساتذہ کی مسلسل رہنمائی اور والدین کے بھرپور تعاون کا بھی مظہر ہے۔ اسکول نے تمام کامیاب طلبہ اور شرکاء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

12/05/2026

دوبیر، کوہستان: نماز ظہر کے بعد شدید بارش سے شاہراہ قراقرم پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ ملبے میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

ٹرک ڈرائیور گل بادشاہ سکنہ مردان خوف کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔ حویلیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے تین افراد پتھر لگنے سے زخمی۔
پولیس نے نعش اور زخمیوں کو الشفا ہسپتال دوبیر منتقل کیا۔ بازار دوبیر میں چار دکانیں ملبے تلے دب گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کوہستان لوئر پولیس امدادی کارروائیوں اور ٹریفک بحالی میں مصروف ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Hunza?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Hunza