GBXpose
Elysian school system Gilgit baltistan arranged charity week to support flood effectees in different regions of gilgit.
28/08/2025
شہید سیف الرحمن لنک روڈ پر آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس سڑک پر چوروں کے منظم گروہ سرگرم ہیں اور آئے روز مختلف دکانوں اور گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔شاکر نامی شہری، جس کی کباڑ کی دکان اسی علاقے میں واقع ہے، نے بتایا کہ اس کی دکان سے اب تک تین مرتبہ چوریاں ہو چکی ہیں۔ ان وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ایک موٹر سائیکل بھی چوری کیا گیا۔ لیکن متعدد شکایات کے باوجود تاحال پولیس کسی بھی چور کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ غریب لوگ ہیں اور بڑی مشکل سے اپنے گھر کا خرچ پورا کرتے ہیں، مگر چوروں نے ان کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔ "ہم نے تھانے میں درخواست دی، لیکن ہر مرتبہ صرف زبانی یقین دہانی کرائی جاتی ہے، عملی طور پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی،" شاکر نے شکوہ کیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے باوجود علاقے میں چوریوں کی وارداتوں پر قابو نہ پانا تشویشناک امر ہے۔ شہید سیف الرحمن روڈ اور شہید ملت روڈ پر سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہونے کے باعث چوروں کے منظم گروہ کھلے عام سرگرم ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی گلگت ذاتی طور پر ان وارداتوں کی نگرانی کریں اور فوری طور پر مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئے روز ہونے والی چوریوں کا سدباب ہو سکے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
Chassis number::EG120507
Engine number::Y120533
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
GB
Hunza
15100