Human Rights Protection Forum KPK Pakistan
07/03/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختیار شاہ خان نے تورغر پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ یو سی نصرت خیل، ضلع شانگلہ کے ڈرائیوروں کے ساتھ غیر ضروری سختی نہ کی جائے اور ان کی گاڑیوں کے بلاوجہ چالان سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تاج شریف کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر کو ایک درخواست دی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یو سی نصرت خیل ضلع شانگلہ کا ایک انتہائی پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ ہے۔ اس علاقے کے ڈرائیور روزگار اور عوامی ضروریات کے تحت تورغر، ٹاکوٹ اور ایبٹ آباد کے راستوں پر سفر کرتے ہیں۔
درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی تھی کہ ان گاڑیوں کے ذریعے مقامی دکانوں اور گھروں کے لیے راشن اور ضروری اشیاء ٹاکوٹ اور دیگر بازاروں سے لائی جاتی ہیں، جبکہ اکثر اوقات یہی گاڑیاں مریضوں کو علاج معالجہ کے لیے ایبٹ آباد کے ہسپتالوں تک بھی لے کر جاتی ہیں۔ اس لیے اگر ان گاڑیوں کو غیر ضروری چالان کا سامنا کرنا پڑے تو اس سے نہ صرف ڈرائیور بلکہ پورے علاقے کے عوام متاثر ہوتے ہیں۔
درخواست پر غور کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سید مختیار شاہ خان نے تورغر پولیس کو ہدایت جاری کی کہ یو سی نصرت خیل کے ڈرائیوروں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور نرمی کا رویہ اختیار کیا جائے اور صرف واضح قانون شکنی کی صورت میں ہی کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر تاج شریف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے یو سی نصرت خیل کے غریب ڈرائیوروں اور عوام کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔
08/11/2025
کٹیگری بی ہسپتال چکدرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم عباس اپنی بہترین کارکردگی، انتظامی نظم و ضبط، اور مریضوں کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی رویّے کے باعث خراجِ تحسین کے مستحق قرار پائے ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر تمام وارڈز، عملے، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا خود معائنہ کرتے ہیں۔ مریضوں اور اُن کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون اُن کی پیشہ ورانہ شناخت بن چکی ہے، جس سے عوامی اطمینان اور اسپتال پر اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم عباس کو اُن کی بہترین خدمات اور مثالی نظم و نسق پر خصوصی شاباش اور خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
یہ کارکردگی دیگر ضلعی اسپتالوں کے لیے بھی قابلِ تقلید مثال ہے۔
#ایڈمن مسزتاج آفریدی
01/08/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Haripur