Tahir Rafique

Tahir Rafique

Share

06/07/2025

یاد رکھو... بیوقوف مت بنو
اپنی روشنی اُس دلدل میں مت دکھاؤ جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہو
جب تم غربت، منفی سوچ اور فضول لوگوں کے بیچ گھرے ہو، تو خاموش رہو... چھپ جاؤ...
ایسا ظاہر کرو جیسے تمہیں کچھ پتہ نہیں
کیونکہ اندھیرے میں چمکتا چراغ لوگوں کی پسند نہیں بنتا... وہ تو درندوں کو بھڑکا دیتا ہے
جہاں ماحول گرا ہوا ہو، وہاں کمال ایک جرم بن جاتا ہے...
اور برتری؟ وہ تو جنگ کا اعلان بن جاتی ہے
کوئی نہیں چاہتا کہ تم اس سے بہتر بنو
نہ تمہارا دوست نہ بھائی نہ کزن
دھوکہ مت کھاؤ
حسد انسان کی فطرت میں بسا ہوا ہے
جیسے ہی تم سر اٹھاؤ گے، اسے کاٹنے کی کوشش ہوگی
تم پر نظر رکھی جائے گی تمہیں روکا جائے گا
سازشیں بُنی جائیں گی
جیسے تم کوئی بادشاہ ہو...
جبکہ تم نے تو صرف اتنا چاہا کہ خود کو بہتر بنا سکو
اپنی ذہانت مت دکھاؤ
اپنے پتے مت کھولو
ایسا بن کے رہو جیسے کچھ آتا ہی نہیں
مگر دل میں شیطان جیسی چالاکی لیے ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھو
خاموش رہو
عاجزی سے پیش آؤ
یہاں تک کہ لوگ تمہیں کمزور سمجھنے لگیں
اور پھر نیچے سے اوپر کی طرف چڑھائی شروع کرو
اپنے پیسے کو مضبوط کرو
اپنے جسم کو طاقتور
اپنے دماغ کو روشن کرو
اور پھر نکل جاؤ اُس ماحول سے
ایسے لوگوں کے بیچ جاؤ
جہاں باتیں نہیں، منصوبے بنتے ہیں
جہاں سوچ چھوٹی نہیں، بلند ہوتی ہے
وہاں تمہاری چمک تمہاری طاقت بنے گی تمہارے لیے راستے کھولے گی
معاہدے، شراکتیں، طاقتور دسترخوانوں پر دعوتیں
کیونکہ صاف ماحول میں طاقت کا احترام کیا جاتا ہے... اُس سے دشمنی نہیں کی جاتی
اور جہاں غریب ہوتے ہیں؟
وہ دوسروں کی کہانیاں جیتے ہیں
کون گیا؟ کون ناکام ہوا؟ کون کامیاب ہوا؟
اپنے سامنے کچھ نہ کرو
بربادی میں محل مت بناؤ
وہ صرف اسے گرا دیں گے... تاکہ خود کو تمہارے برابر محسوس کر سکیں
نتیجہ؟
اندھیرے میں چمکنے کی کوشش مت کرو...
جب تک کہ تم لڑنے کے لیے تیار نہ ہو
اور اگر بلندی کی خواہش ہے
تو ایسی زمین تلاش کرو جہاں خوابوں کا قتل نہ ہو.

02/10/2023

زندگی کی ہر جنگ جیتنے کیلئے 6 راز.
جو آپ کو جھکنے نہیں دیں گے ۔۔۔

1: لوگوں کو اپنے "پلان" بتانا چھوڑ دیں

جب آپ حد سے زیادہ شئیر کرنے لگیں.تو آپ اپنی کامیابی کو کم کرتے ہیں۔ اپنے پلان اور معاملات کو چھپائیں اور جیت جائیں۔

2: "نہیں" کہنا سیکھیں

مضبوط لوگ دوسروں کو خوش کرنے سے پہلے اپنی مرضی کو اہمیت دیتے ہیں۔ زیادہ تر "ناں" کہنے کی کوشش کریں۔

3: فیصلہ کریں اور ڈٹ جائیں

بہت سے لوگوں میں اصولوں کی کمی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے وہ بہت جلد تکلیف دہ زندگی کی طرف واپس لوٹ جاتے ہیں۔ تبدیل ہونے کا فیصلہ کریں۔ اور ڈٹ کر کوشش جاری رکھیں۔ یاد رکھیں کوشش تیز ہونا ضروری نہیں۔ مستقل ہونا ضروری ہے۔

4: تعداد میں طاقت ہے

سب کچھ اپنے بل پر کرنا بہت مشکل ہے۔ اپنے ساتھ ایسے لوگوں کی ٹیم بنائیں جو آپ کو آگے بڑھانا اور سپورٹ کرنا چاہیں۔ تنہا بھیڑیا مت بنیں۔

5: اپنی الجھنوں کو بھوکا رکھیں، اپنی توجہ کو پروان چڑھائیں-

اردگرد کیا ہو رہا ہے، کون کیا کہہ رہا ہے، کون کیا کر رہا ہے... اس کی بجائے اپنے مقاصد پر فوکس کریں۔ اس طرح آپ ہر وہ چیز حاصل کر سکتے ہیں جو آپ چاہیں۔

6: دوسروں کو اہمیت دیں

کامیابی کا ایک اہم ترین راز یہ ہے کہ دوسروں کی زندگیاں آسان بنائیں۔ کاروبار، تعلقات ہر جگہ یہ راز جیتنے میں آپ کے کام آئے گا۔ دوسروں کو اہمیت دینا، آسانیاں بانٹنا آپ کو دوسروں کے دلوں میں زندہ رکھے گا۔ ان کی اولین ترجیح بنا دے گا۔

05/01/2023

2022 میں بے شمار نا قابلِ فراموش واقعات رونما ہوئے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کون کون سی نامور شخصیات 2022 میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار کر گئیں۔ جانیے اس وڈیو میں

Want your business to be the top-listed Media Company in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gujranwala
Gujranwala