Website Developers
27/03/2023
From concept to launch, we'll help you create a website that not only looks stunning, but delivers results. 💻💪 Let's collaborate to bring your digital vision to life!
27/03/2023
Your online presence is more important now than ever before. Let us help you stand out in the digital world with custom-built websites that leave a lasting impression! 💻🌐
27/03/2023
Building websites that captivate and engage - one line of code at a time. Let us help bring your online vision to life! 🚀💻
اپنی ویب سائٹ لازمی بنائیں۔۔۔
اگر آپ درجِ ذیل کسی شعبہ سے وابستہ ہیں تو آپ کو لازمی ویب سائٹ بنانی چاہئے آن لائن ٹیچنگ، آن لائن بزنس، سکل سروسز، ویلاگنگ، ٹرویولنگ،ہیلتھ، پرسنل بلاگ ، ای کامرس، فوڈ چین،ہوٹلنگ، آرگینک فوڈ، ہربل فوڈ، مقامی سوغات وغیرہ۔۔۔ فیس بک پر بزنس کرنے والے احباب جو صرف اپنی وال یا گروپس تک محدود رہ کر ہی کام کر پاتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ کام چاہے کتنا ہی چھوٹا اور مختصر کیوں نہ لیکن کوشش کریں اس کو برینڈ بنا کرویب سائٹ لازمی بنائیں ۔۔۔ اگر آپ اپنےبزنس میں اضافہ چاہتے ہیں اور کاروبار کو عروج پر پہنچانا چاہتے ہیں چھوٹے پیمانے کا کاروبار ہے لیکن اس کو بڑھانا چاہتے ہیں،تو اپنی ویب سائٹ لازمی بنائیں۔۔۔ موجودہ دور میں ویب سائٹ کی حیثیت شناختی کارڈ جتنی اہمیت رکھتی ہے۔۔۔ آپ کی ویب سائٹ آپ کے کاروبار کو بہت عروج بخشتی ہے۔۔۔
عموماً کیا ہوتا ہے کہ کسی بھی بزنس یا برینڈ کو پرکھنے کے لئے سب سے پہلے اس کی ویب سائٹ دیکھی جاتی ہے۔۔۔ کسی بھی کمپنی کی پروفائل،افادیت، پروڈکٹس اورسروس کی معلومات اور دیگر چیزوں کے لئے ہمیشہ ویب سائٹ کا رُخ کیا جاتا ہے۔۔۔ ویب سائٹ جتنی اٹریکٹیو اور جاندار ہوگی کنٹینٹ جتنا یونیک اور ٹرینڈی ہوگا اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔۔۔ کوئی بھی کسٹمر کمپنی یا پروڈکٹس کی معلومات لینے کے لئے گوگل کرتا ہے رزلٹ میں سینکڑوں کمپٹیٹرکمپنیاں سامنے آتی ہیں اب جس کمپنی کی ویب سائٹ ٹاپ پر ہوگی جس کی ویب سائٹ اٹریکٹیو اور جاندار ہوگی کنٹینٹ یونیک ہوگا تو کسٹمر کی دلچسپی اور اعتماد اسی کمپنی پر آئے گااور وہی زیادہ بزنس گین کر پائے گا۔۔۔ (اگلی تحریر میں کنٹینٹ رائٹنگ اور ایس ای او پر تفصیلی آرٹیکل ہوگا)
اگر آپ کسی بھی بزنس سے وابستہ ہیں اور بجٹ ہے تو سب سے پہلے کوشش کریں اس کی ویب سائٹ لازمی بنائیں۔۔۔ اپنی ویب سائٹ میں تمام چیزوں کا تفصیلی ذکر کریں۔۔۔ اچھی فوٹوگرافی کر کے اس کی پکچر لگائیں۔۔۔ کمپنی کا مکمل تعارف اور سروس کا تفصیلی آرٹیکل دیں۔۔۔ کسی اچھی ٹیک کمپنی سے اٹریکٹیو اور شاندار قسم کی ویب سائٹ بنائیں۔۔۔ خاص کر کے ویب سائٹ کی ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ میں ڈیزائن اور کنٹینٹ رائٹنگ کا خاص خیال رکھیں۔۔۔ اگر آپ کسی بھی چیز کی سروس دے رہے ہیں تو اس کے متعلق تفصیلی آرٹیکل لکھیں یا کسی سے لکھوائیں۔۔۔
ویب سائٹ کا خرچہ۔۔۔
ایک اچھی اور شاندار قسم کی ویب سائٹ بنانے کا خرچہ سروسز کے حساب سے مختلف ہوتاہے۔۔۔ ویب سائٹ میں جتنے ٹولز اور آپشن کا اضافہ کریں گے خرچہ اسی حساب سے ہوگا۔۔۔
اگر آپ ورڈ پریس پر ویب سائٹ بنائیں گے تو اس کا خرچہ کم ہوگا لیکن اگر کسٹم ویب سائٹ بنائیں گے تو اس کا خرچہ زیادہ ہوگا۔۔۔ ورڈ پریس میں چونکہ بنے بنائے ٹمپلیٹس ہوتے ہیں انہی کو سیٹ کر کے اپنی ویب سائٹ بنانی ہوتی ہے۔۔۔ پروفیشنل اور کام کو سمجھنے والے برینڈز ہمیشہ کسٹم ویب سائٹ ہی بنواتے ہیں کیوں کہ کسٹم ویب سائٹ میں اونر کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی لیول کا کام کروائے۔۔۔کسٹم ویب سائٹ کی ڈویلپمنٹ، پیمنٹ آپشن، بیک اینڈ اور سیکورٹی ورڈ پریس کی بہ نسبت زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔۔۔ خاص کر جن برینڈز کی آن لائن پیمنٹ کا آپشن ہو وہ کسی بھی صورت سیکورٹی کا رسک نہیں لیتے ۔۔۔ آن لائن سیل پرچیز اور آن لائن پیمنٹ والے برینڈز ہمیشہ کسٹم ویب سائٹ ہی بنواتے ہیں۔۔۔ کسٹم ویب سائٹ کے ورڈ پریس کے مقابلے میں بہت سے فوائد ہیں۔۔۔
ویب سائٹ کسٹم بنائیں یا ورڈ پریس پر۔۔۔؟
اگر آپ کے پاس بجٹ ہے، ورلڈ وائڈ ٹرینڈ کے مطابق چلنا چاہتے ہیں،ایس ای اور فریندڈلی اوربرینڈز کو کمپیٹیشن کی دوڑ میں اوپر لانا ہے تو بہتر یہی ہے کہ کسٹم ویب سائٹ بنائیں۔۔۔ اگر بجٹ کم ہے تو پھر دوسرا آپشن ورڈ پریس کا ہے لیکن ورڈ پریس پر ویب سائٹ بنانے کے لئے کوشش کریں کہ پیڈ تھیم استعمال کریں کبھی کریک اور فری تھیم استعمال نہ کریں۔۔۔ فری تھیم کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اس ڈیزائن پر اس جیسی جیسی سینکڑوں ہزاروں ویب سائٹ پہلے سے موجود ہوتی ہیں لہذا ان مین کوئی یونیکنس اور اٹریکشن نہیں ہوتی۔۔۔کریک تھیم کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اس میں بگز اور دیگر بہت سے نقصانات ہوتے ہیں اس تھیم کا جب بھی ورژن اپڈیٹ ہوتا ہے تو وہ تھیم یا تو سلو ہوجاتی ہے یا پھر بگز آنے لگ جاتے ہیں۔۔۔ خاص کر اگر آن لائن پیمنٹ کا آپشن رکھنا ہے تو پھر کوشش کریں کہ پیڈ تھیم ہی استعمال کریں۔۔۔
پیسے بچانے کے چکر میں سستی سروس سے بہتر ہے کہ ایک ہی بار خرچہ کر کے اچھی چیز بنا لیں۔۔۔ ورڈ پریس کی کریک یا فری تھیم والی ویب سائٹ سستی تو بن جاتی ہے لیکن بعد میں اس کے مسائل حل کرتے کرتے خرچہ کسٹم تک ہی پہنچ جاتا ہے۔۔۔ لہذا کوشش کریں کہ ایک ہی با ر یا تو کسٹم ویب سائٹ بنا لیں یا پھر ورڈ پریس پر بنانی ہے تو پیڈ تھیم استعمال کریں۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Rahwali Cantt
Gujranwala
52250