PAK RANG TV

PAK RANG TV

Share

08/04/2025

غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم چیئرمین صاحبزادہ صوفی محمد اشتیاق چوہدری صاحب کی خوبصورت دلکش مختلف انداز میں تصویری جھلکیاں

08/04/2025
20/03/2025

گوجرخان، گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر قبضہ کئے ہوئے افغانی ریڑھی بانوں کا فیملی کے ساتھ خریداری کرنے والے نوجوان پر وحشیانہ تشدد زخمی کر دیا ۔ جی ٹی روڈ پر ان عناصر کا مکمل قبضہ ہے لڑائی جھگڑے معمول کی بات ہے ۔ مقامی پولیس ۔ بلدیہ گوجرخان۔ اور موٹر وے پولیس انکے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ۔۔۔

16/03/2025

*وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ*
بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا، وزیراعظم
وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پیکج تیار ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف اور عوام کے لئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس ریلیف سے نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اسکا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی واقعہ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد ریلیف کے حوالے سے خطاب کر کے قوم کو خود آگاہ کریں گے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gujar Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Gujar Khan
Gujar Khan