SHANI_writes
15/03/2026
عید اور دید: روح کا سکون
عید محض ایک تاریخ یا تقویم (Calendar) کا نام نہیں، بلکہ یہ نام ہے اس لمحے کا جب انتظار کی تپش ختم ہو اور آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہو۔ دنیا آسمان پر ہلال ڈھونڈتی ہے، مگر محبت کرنے والوں کے لیے عید کا چاند وہی چہرہ ہوتا ہے جس کی "دید" کے بغیر خوشی ادھوری رہتی ہے۔
لوگ کہتے ہیں آسمان پر چاند نظر آ گیا، مبارک ہو! مگر انہیں کیسے سمجھائیں کہ ہماری عید کسی فلکیاتی حساب کی محتاج نہیں۔ عید تو وہ معیار ہے جہاں فاصلے مٹ جائیں اور آنکھیں اپنے 'مطلوب' کا دیدار کر لیں۔
جب تک محبوب کی دید نہ ہو، عید محض ایک رسم ہے، ایک سماجی تہوار ہے جس میں رونق تو ہوتی ہے مگر روح غائب ہوتی ہے۔ اصل عید تو وہ ہے جب نگاہیں ٹکرائیں، دل کو قرار آئے اور وقت تھم جائے۔ دعا ہے کہ اس بار ہر وہ شخص جو کسی کی 'دید' کا پیاسا ہے، اسے اس کے حصے کی عید نصیب ہو، کیونکہ بے-دید عید، عید نہیں ہوتی۔"
تجھ کو دیکھا تو عید ہو گئی میری
ورنہ ان چاند ستاروں سے میرا کیا لینا؟
عید کا دن ہے گلے مل لے کسی بہانے سے
رسمِ دنیا بھی ہے، 'دید' کا موقع بھی ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gojra