G For Gojra

G For Gojra

Share

26/05/2026

🚨 حلقہ پی پی 119: نواں لاہور میں سیوریج کا بحران سنگین، زندگی مفلوج!
حلقہ پی پی 119 کے علاقے نواں لاہور میں سیوریج کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ گلی محلوں میں جمع گندے پانی کی وجہ سے نہ صرف زندہ انسانوں کا جینا محال ہو چکا ہے، بلکہ اب صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ وفات پا جانے والوں کے جنازے گزارنا بھی شدید ترین مشکل بن گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ اہل علاقہ کی تذلیل بند کی جائے اور ذمہ داران اس سنگین انسانی اور اخلاقی مسئلے پر فوری ایکشن لیں۔
— محمود عزمی
#محمودعزمی #گوجرہ

25/05/2026

تعلیم یا تجارت؟ پنجاب حکومت کی آؤٹ سورسنگ پالیسی کا بھیانک چہرہ!
​چنیوٹ کے پیف (PEF) اسکول میں دورانِ تدریس بچت کی خاطر پنکھے بند کرنے کا شرمناک واقعہ!
​جب تعلیم کو "کاروباری مافیا" کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا، تو تعلیمی اداروں سے پیاسے اور تڑپتے ہوئے معصوم بچے ہی برآمد ہوں گے۔
​پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کی ناقص اور عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے۔ ان نجی ٹھیکیداروں کو صرف اپنے منافع سے غرض ہے، انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی معصوم بچہ اس شدید گرمی اور حبس میں کس اذیت سے گزر رہا ہے۔
​تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے، کوئی منافع بخش کاروبار نہیں!
محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی گوجرہ حلقہ پی پی 119
#محمودعزمی #تعلیم

22/05/2026

مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز
آئیں مل کر ایک شور بپا کریں
"شور میں زور ہے"
22 مئی بروز جمعہ کو گوجرہ کے ہر گاؤں ہر محلے سے نکلیں اور 5 بجے ملکاں والا چوک گوجرہ پہنچیں
محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی گوجرہ
#محمودعزمی

15/05/2026

گوجرہ کی بینک کے باہر پیش آنے والا واقعہ صرف ایک شخص کی کہانی نہیں، بلکہ پورے شہر کے شہریوں کے ساتھ ہونے والی روزمرہ زیادتی کی عکاسی ہے۔ جیسے ہی موٹرسائیکل کھڑی کی، ایک لڑکا دوڑتا ہوا آیا اور ہاتھ میں ایک پرچی تھما دی

مجھے “پارکنگ فیس 30 روپے” بولا

مگر حیرت کی بات یہ کہ نہ تو پرچی پر کوئی باقاعدہ رقم پرنٹ تھی اور نہ ہی ہاتھ سے لکھی گئی کوئی تصدیق۔

یہ کیسا نظام ہے؟ یہ کیسی فیس ہے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں، کوئی قانونی حیثیت نہیں؟ کیا یہ کھلی لوٹ مار نہیں؟ کیا یہ “جاگا ٹیکس” نہیں جسے چند افراد اپنی مرضی سے عوام پر مسلط کر کے جیبیں بھر رہے ہیں؟
ڈپٹی کمشنر صاحب! کیا اس معاملے کا نوٹس لیا جائے گا؟ یا یہ غیر قانونی سلسلہ یونہی چلتا رہے گا؟

اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری محمد ریاض گجر صاحب! گوجرہ کی عوام آپ کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ خدا کے لیے اس مسئلے پر توجہ دیں، اس ظلم کو روکیں۔

جب سرکاری ہسپتالوں میں علاج اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں، تو پھر عوام سے غیر قانونی پارکنگ فیس کیوں وصول کی جا رہی ہے؟ کیا غریب آدمی کا جینا اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے کہ وہ ہر قدم پر لوٹا جائے؟

یاد رکھیں، ایک دن ہم سب نے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔ وہاں نہ کوئی عہدہ کام آئے گا اور نہ کوئی طاقت صرف انصاف ہوگا۔

خدارا، اس ظلم کا خاتمہ کریں۔ گوجرہ کی عوام کو ریلیف دیں۔

#گوجرہ

Want your business to be the top-listed Media Company in Gojra?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Gojra