North Books Gilgit
07/02/2026
فوڈ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں افسران کے تبادلے
مختار احمد میر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ڈسٹرکٹ کھرمنگ سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع گلگت تعینات کیا گیا ہے۔
تسنیم کوثر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع گلگت سے تبدیل کر کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع ہنزہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
نعیم علی کو فوڈ سیکریٹریٹ سے ٹرانسفر کر کے ضلع گانچھے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی تعینات کیا گیا ہے ۔
فضل عباس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع گانچھے سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع کھرمنگ بھیج دیا گیا ہے ۔
ذوہیب انور کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع نگر سے ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع شگر تعینات کیا گیا ہے ۔
عنیقہ غلام رسول کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع ہنزہ سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایف سی ضلع نگر تعینات کیا گیا ہے۔
07/02/2026
40 سال قبل حکیم سعید صاحب
نے لکھی تھی
جہاں تک کام چلتا ہو *غذا* سے
وہاں تک چاہیے بچنا *دوا* سے
اگر *خوں* کم بنے، *بلغم* زیادہ
تو کھا *گاجر، چنے ، شلغم* زیادہ
*جگر کے بل* پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا * پپیتا*
جگرمیں ہواگر گرمی کا احساس
* مربّہ آملہ* کھا یا *انناس*
اگر ہوتی ہے * معدہ * میں گرانی
تو پی لی *سونف یا ادرک* کا پانی
تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
تو فوراََ * دودھ گرما گرم* پی لے
جو دکھتا ہو *گلا نزلے* کے مارے
تو کر *نمکین* پانی کے *غرارے*
اگر ہو درد سے *دانتوں* کے بے کل
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل
جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
تو * مصری کی ڈلی ملتان * کی چوس
شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی
اگر * کانوں * میں تکلیف بہت ہووے
تو * سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے
اگر *آنکھوں* میں پڑ جاتے ہوں *جالے*
تو *دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے
*تپ دق* سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے *گّنا چوس* بھائ
*دمہ* میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی
اگر تجھ کو لگے جاڑےمیں سردی
تو استعمال کر *انڈے کی زردی*
جو *بد ہضمی* میں تو چاہے افاقہ
تو *دو اِک وقت* کا کر لے تو *فاقہ*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Madina Market
Gilgit
15100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 21:00 |
| Tuesday | 09:00 - 21:00 |
| Wednesday | 09:00 - 21:00 |
| Thursday | 09:00 - 21:00 |
| Friday | 09:00 - 21:00 |
| Saturday | 09:00 - 21:00 |