Media Lens
10/05/2026
گلگت : ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات پیشنگوئیوں کے مطابق 11 مئی سے 13 مئی 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقعے وقعے سے تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس موسمی صورتحال کے سبب لینڈ سلائیڈنگ ، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔
لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پزیر لوگوں بالخصوص گلیشیئرز اور نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر کے حامل افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے ہدایت دی جاتی ہے۔مزید برآں
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع۔ کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں :
الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: -920724۔ 05811
پولیس کنٹرول روم:
05911 -930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے گلگت: -920875. 05811
ریسکیو 1122: -1122۔ 05811
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں:
ایکسین B&R: مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ریسکیو 1122: اسٹاف اور مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے۔
این ایچ اے: کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔
سی ایس او گلگت: گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچایا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنرز (گلگت، دنیور، جگلوٹ): فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ڈی ایچ او گلگت: ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کو تیار رکھا جائے۔
اسٹیشن ڈائریکٹر، ریڈیو پاکستان گلگت: عوامی آگاہی کے لیے اس موسمی الرٹ کو بار بار نشر کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
10/05/2026
چلاس: محمد علی سے
چلاس تھور میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں شھید ہونے والے تین افراد کی میتیں ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کی گئیں،
جن میں
1- محمد ولد غازی خان
2- سوال نور ولد خزان
3- شیر عالم ولد انور خان جہاں تمام قانونی تقاضے اور پوسٹ مارٹم کی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نواب احمد خان کی نگرانی میں تمام ضروری انتظامات کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے ایک شخص، شکوردین ولد سوال نور، کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں وارڈ منتقل کر دیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Street 1, Shahra-e-Quaid Azam, Near Agriculture Bank, Jutial
Gilgit
15100