Nomal Youth Movement
13/10/2024
نومل یوتھ کے ممبر برادر ظفر عباس نے دو دن پہلے نومل سے موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں پکر کر تھانہ نومل کے حوالے کیا چوری کا یہ واقعہ گزشتہ دنوں صبح 6 بجے رونما ہوا جس میں چوروں کو رنگے ہاتھوں پکر کر پولیس کے حوالے کرنے پر نومل یوتھ مومنٹ برادر ظفر عباس کی حاضر دماغی و شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے
پریس ریلیز۔۔
نومل میں گزشتہ کئی مہینوں سے بجلی کے مسائل و ان پر درج شکایت میں سب سے اہم مسئلہ ہیں جوکہ پچھلے 5,6 مہینے پہلے نومل کا مین ٹرانسفارمر( 2500 کے وی اے) خراب ہوا تھا۔ جس مرمت کرانے لاہور بیجھا گیا مگر مرمت کرواکے واپس لانا بھول گئے محکمہ برقیات علاقہ نومل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے ہمیشہ نومل کے عمائدین نے محمکہ برقیات کے ساتھ تعاون کیا ہیں جس کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
نومل یوتھ مومنٹ نے ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوے اگلے جمعے تک کا الٹیمٹم دیا ہے اگر اگلے جمعے تک ٹرانسفارمر نصب نہ کیا گیا تو محکمہ برقیات اور حلقہ ایم این اے امجد حیسن ایڈوکیٹ کے خلاف سخت ترین احتجاج ہوگا اور تمام تر حالات کی ذمہ داری محکمہ برقیات کے اوپر عائد ہوگی۔
ترجمان نومل یوتھ مومنٹ
16/08/2024
امدادی کی اپیل
گزشتہ دنوں سیلاب کی زد میں آ کر ضلع استور کے مضافاتی علاقوں میں شدید سلائیڈنگ سے کافی گھر متاثر ہوئے جو کہ آپ تمام کے امداد کے منتظر ہے متاثرین کے لیے روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاء کمبل کپڑے و خشک خوراک کی اشد ضرورت ہے آپ تمام سے گزارش ہے کہ جتنا ہوسکے انکی مدد کرے ہمارا ساتھ دے تاکہ بروقت انکی مدد کی جا سکے.
ترجمان نومل یوتھ مومنٹ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit