FMC chilas
08/01/2026
الحمد للہ ۔۔۔
آپ کے اعتماد اور بھروسے کے 25سال مکمل ہونے پر فاروق میڈیسن کمپنی دیامر اپنی سلور جوبلی منارہا ہے۔معزز کسٹمرزکے تعاون ،کمپنیوں کے بھروسے اور عملے کی انتھک محنت سےجہد مسلسل کا سفر ملٹی نیشنل اور ٹاپ نیشنل کمپنیوں کی ڈسٹری بیوشن سہولیات اور بروقت ڈور سٹیپ سپلائی بدستور جاری وساری ہے۔آپ کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھی ڈسٹری بیوشن کا حصہ بنانے کی جستجو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔جس کے بعد کسٹمرز کو دوردراز کے شہروں سے ادویات منگوانے کی زحمت اور نقصان سے بچنے میں مدد ملے گی۔اور مشکوک ،مڈل مین یا غیر مستند ادویات فروشوں سے بچاؤ بھی ممکن ہوگا۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ معزز کسٹمرز حسب سابق اپنے تعاون اور اعتماد کے سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے۔
سلور جوبلی کے اس پرمسرت موقعے پر ایکبار پھرہم یہ عہد کرتے ہیں کہ انسانی صحت کی حفاظت کے معیار پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔
اور یہ کہ صحت قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے۔اس تحفے کی حفاظت ہمیشہ اعلی اور معیاری ادویات سے ہی کرتے رہیں گے!!!!انشااللہ
”اَللّٰهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِيْ مِنْ نِّعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ ، لَا شَرِيْكَ لَكَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ “
اللہ پاک کے فضل وکرم اور آپ کے اعتماد کی وجہ سے فاروق میڈیسن کمپنی چلاس دیامر بھر میں معیاری ادویات کی ترسیل کے لئے کئی دہائیوں سے مصروف عمل ہے۔
جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ پہلے پہل دیامر میں میڈیسن کمپنیوں کی ڈسٹری بیوشن نہ ہونے کے باعث میڈیکل سٹور مالکان دوردراز کے شہروں کے ہول سیلرز سے تکلیف اور مشقت کے بعد مہنگے داموں ادویات منگواتے یا خود جاکر لے آتے تھے۔جس کی وجہ سے چندلوگوں کے ذہنوں میں ادویات کے معیاری ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے شکوک و شبہات بھی جنم لے رہےتھے۔اور مختلف پراپیگنڈے کرنے کا موقع بھی مل رہا تھا۔
الحمدللہ ان سارے شکوک و شبہات کے خاتمے کے لئے ڈائریکٹ کمپنیوں سے ہی ادویات منگوانے اور ان کمپنیوں کی ہی نگرانی میں سٹاک عوام تک پہنچانے کے لئے کمپنی ڈسٹری بیوشن کے قیام کے لئے طویل جدوجہد کرنا پڑی۔جس کے نتیجے میں اکثر کمپنیز کی ڈسٹری بیوشن چلاس شہر میں قائم ہوچکی ہیں۔اور ڈور سٹیپ سپلائی کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
مسلسل جدوجہد کے بعد اللہ تعالی نے ایک اورکامیابی سے نوازتے ہوئے بالآخر GSK پیناڈول گروپ کی ڈسٹری بیوشن بھی دیامر کو عطا کی ہے۔یہ صرف ہمارا کمال یا بہادری ہرگز نہیں ہے۔بلکہ یہ سب اس پروردگار کی رحمت کا نتیجہ اور آپ کے بھرپور اعتماد اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں ہمیشہ ہی اپنی عوام ،علاقہ اور انسانیت کی خدمت کا موقع نیک نیتی کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق سے نوازتا ہی رہے گا۔آمین
ان دعائیہ کلمات کے ساتھ۔۔۔
اَللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبَ الْبَأسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی
لاَ شِفَائََ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا
آپ کا خیر اندیش فاروق میڈیسن کمپنی چلاس دیامر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Chilas Distt. Diamer
Gilgit
14100