NATCO

NATCO

Share

04/07/2026

نیٹکو نے پیرودھائی ٹرمینل پر QR کوڈ سسٹم متعارف کرا دیا۔۔۔
ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) نے مسافروں کی سہولت اور جدید ڈیجیٹل نظام کے فروغ کے لیے پیرودھائی ٹرمینل راولپنڈی میں QR کوڈ سسٹم نصب کر دیا ہے۔ اس کے ذریعے مسافر آسانی سے آن لائن ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ تمام ادائیگیاں براہِ راست نیٹکو کے HBL اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گی، جس سے عمل مزید محفوظ، شفاف اور تیز ہو گیا ہے۔
مسافروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے وقت کی بچت ہوگی اور قطاروں میں انتظار کم ہوگا۔ عوام نے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو، عثمان احمد، کے اس جدید اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Information Department Gilgit-Baltistan

Photos from NATCO's post 03/07/2026

سکردو اسٹیشن پر ہیلتھ کارڈز کی تقسیم

منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو جناب عثمان احمد صاحب کے ویژن کے مطابق ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہیلتھ کارڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں اسٹیشن منیجر سکردو، جناب بشارت نے سکردو اسٹیشن کے ملازمین میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کیے، جنہیں ملازمین نے خوشی اور اطمینان کے ساتھ وصول کیا۔

سکردو اسٹیشن کے ملازمین اس شاندار فلاحی اقدام پر منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو جناب عثمان احمد صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ملازمین کی صحت اور فلاح کے لیے ہیلتھ کارڈ کی فراہمی آپ کے دوراندیش ویژن اور ملازم دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے، جو یقیناً قابلِ تحسین ہے۔

Photos from NATCO's post 30/06/2026

منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو عثمان احمد سے گلگت کے صحافیوں کی ملاقات۔۔۔۔

Daily K2
Information Department Gilgit-Baltistan
Zakir Journalist

Photos from NATCO's post 30/06/2026

نیٹکو اپنے صارفین اور سٹاف کی سہولت کے لئے پری پیڈ اور فیول کارڈ سسٹم متعارف کرائے گا
نیٹکو نے عہد جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اپنے صارفین اور سٹاف کی سہولت کے لئے پری پیڈ اور فیول کارڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے بینک الفلاح کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم آن لائن اجلاس (گوگل میٹ) منعقد ہوا، جس میں پری پیڈ کارڈ اور فیول کارڈ سلوشن کے منصوبے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو عثمان احمد اور جنرل منیجرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو متعارف کرانے کے منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد ایک جدید، محفوظ اور کیش لیس ادائیگی کا نظام متعارف کرانا ہے، جس سے مسافروں کو سہولت میسر آئے گی جبکہ ادارے کے آپریشنل نظام میں شفافیت، بہتری اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
اس منصوبے کے تحت نیٹکو کے مسافر پری پیڈ کارڈ کے ذریعے ٹکٹ خریدنے پر10 فیصد تک کیش بیک حاصل کر سکیں گے، جو مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہوگا۔
منصوبے کے اہم نکات میں مسافروں کے لیے پری پیڈ کارڈز کا اجرا، ڈرائیورز اور آپریشنل گاڑیوں کے لیے فیول کارڈز کا اجرا، محفوظ اور کیش لیس لین دین کا نظام، نامزد کاؤنٹرز پر فوری کارڈ اجراء، ریئل ٹائم ٹرانزیکشن مانیٹرنگ اور MIS رپورٹنگ شامل ہیں۔
یہ اقدام نیٹکو کے ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک اور اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ مسافروں کے تجربے کو بھی مزید سہل، جدید اور مؤثر بنائے گا۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


NATCO Head Office Jutial Gilgit
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00