Information Department Gilgit-Baltistan
مشیر وزیراعظم پاکستان برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی امور، شبیر احمد عثمانی اپنے ایک ہفتہ دورۂ گلگت بلتستان کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے۔
سکردو آمد پر وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، گلگت بلتستان کونسل اور وفاقی حکومت کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دورۂ گلگت بلتستان کے مختلف امور، عوامی رابطوں اور آئندہ مصروفیات کے حوالے سے ابتدائی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
مشیر وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام، عمائدین، نوجوانوں اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ آئندہ عام انتخابات، عوامی مسائل اور خطے کی ترقی سے متعلق امور پر بھی مشاورت کریں گے۔
29/05/2026
پریس ریلیز
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان شبیر میر نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی فون کال اٹینڈ نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق جب خیبر پختونخوا سے فون کال موصول ہوئی اُس وقت نگران وزیر اعلیٰ کمر میں تکلیف کے باعث زیرِ معائنہ و علاج تھے۔ جیسے ہی ڈاکٹرز کا معائنہ مکمل ہوا، نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کال بیک کی، تاہم آگے سے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دستیاب نہیں ہیں۔
ترجمان شبیر میر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا اور تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف، آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے آنے والے بعض سیاسی رہنماؤں نے ضابطہ اخلاق اور طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن مانیٹرنگ آفیسر جی بی ایل اے 2 کی نشاندہی پر متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گلگت بلتستان سے واپس بھیج دیا، تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Directorate Of Information Department Opposite LG & Road Complex Jutial Gilgit
Gilgit
15100