Gilgit News

Gilgit News

Share

26/04/2026

چلاس کھنر تھلپن کے نوجوان سوشل ایکٹویسٹ شکرت خان کا عوام دیامر کے نام اہم پیغام۔۔!!!👇👇

معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج کل گلگت بلتستان میں الیکشن کی وجہ سے خاصی گرما گرمی دیکھنے میں آ رہی ہے،!!!

خصوصاً ضلع دیامر میں افسوس کی بات یہ ہے کہ جہاں بھی کوئی الحاق یا پاور شو ہوتا ہے، اس کا آغاز فائرنگ سے کیا جاتا ہے،!!!

جو نہایت نامناسب اور قابل افسوس عمل ہے۔!!!

دیامر کی پہچان کبھی بھی ہتھیار نہیں رہی، بلکہ یہ خطہ اپنی بہادری، غیرت اور باوقار روایات کے باعث جانا جاتا ہے۔!!!

اس طرح کی حرکات نہ صرف علاقے کے امن کو متاثر کرتی ہیں بلکہ دیامر کی مثبت شناخت کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔ آخر ہم دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟۔!!!

کیا ہم واقعی یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک پرتشدد معاشرہ ہیں؟۔۔!!!

ایسے منفی رویّوں کے خلاف ہماری نوجوان نسل، خصوصاً پڑھے لکھے افراد کو آگے بڑھ کر آواز اٹھانی چاہیے۔ !!!

یہی وہ طبقہ ہے جو شعور، تعلیم اور مثبت سوچ کے ذریعے معاشرے کی درست سمت کا تعین کر سکتا ہے۔ اگر نوجوان خود خاموش رہیں گے تو ایسے غلط رجحانات مزید مضبوط ہوں گے۔!!!

وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر امن، برداشت اور مہذب رویّوں کو فروغ دیں، تاکہ ہمارا علاقہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پوری دنیا میں ایک پرامن، باوقار اور مہذب خطے کے طور پر پہچانا جائے۔ !!!

خدارا اپنے علاقے کی عزت اور ساکھ کا خیال رکھیں اور دیامر کو امن، شعور اور اچھے کردار کے ذریعے پہچان دلائیں، نہ کہ ہتھیاروں اور خوف کے ذریعے۔!!!

24/04/2026

آپ کے حلقہ کونسا ہے اور کس پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں

Photos from Gilgit News's post 24/04/2026

---

آج *گلاپور دلناٹ* میں *کوہستانی کمیونٹی* کی جانب سے *گلگت بلتستان* کے معزز *قائدین، علماء کرام اور جرگہ کوہستان* کے وفد کوہستان کومونٹی کے چیئرمین جناب رحیم صاحب کے اعزاز میں ایک پروقار نشست کا اہتمام کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں علاقائی مسائل، امن و امان کی صورتحال، اور بھائی چارے کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ *گلگت بلتستان* اور *کوہستان* کے عوام کے درمیان صدیوں پرانا رشتہ محبت، اخوت اور باہمی احترام کی بنیاد پر مزید مضبوط کیا جائے گا۔

*گلاپور دلناٹ* کی کوہستانی کمیونٹی اپنے تمام معزز مہمانوں، اکابرین اور عمائدین کو دل کی گہرائیوں سے *خوش آمدید* کہتی ہے۔ آپ کی تشریف آوری نے ہماری عزت میں اضافہ کیا .ہم کوہستانی کمیونٹی رحیم صاحب اور سجاد چچا کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

*منجانب: کوہستانی کمیونٹی گلاپور دلناٹ*

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Gilgit