North Updates

North Updates

Share

31/03/2026

گلگت:گلگت یونین آف جرنلسٹس کا صحافی/ ویلاگر عدنان راوٹ کی گرفتاری پر شدید تشویش اظہار , ان پر درج مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوۓ فوری رہائی کا مطالبہ

گلگت: گلگت یونین آف جرنلسٹس نے مقامی صحافی اور ویلاگر عدنان راوٹ کی گرفتاری اور ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عدنان راوٹ کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں۔مقامی صحافی ویلاگر پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونا آزادی اظہار راۓ پر قدغن لگانے کی مترادف تصور کرتے ہیں میڈیا کو جاری ایک بیان میں گلگت یونین آف جرنلسٹس نے صحافی ویلاگر عدنان راوٹ پر انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات کا اندراج آزادیِ صحافت پر حملہ اور اس کی آڑ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیا ہے
بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں نے ہمیشہ مخدوش حالات اور حساس مواقعوں پر انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ معلومات تک رسائی کے قانون (Right to Information) کی عدم موجودگی کے باوجود یہاں کے صحافی حقائق تک رسائی اور درست معلومات عوام تک پہنچانے کے لیے جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ اس طرح کی گرفتاریاں اور مقدمات مقامی صحافت اور آزادی اظہار راۓ کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے۔ جمہوری معاشرے میں آزادی اظہار راۓ کو دیوار سے لگانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے
گلگت یونین آف جرنلسٹس حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ عدنان راوٹ کو بلا تاخیر رہا کیا جائے۔ اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور صحافیوں/ویلاگرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں، تو تمام صحافتی تنظیمیں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے اور سخت لائحہ عمل اپنانے پر مجبور ہوں گی۔
جاری کردہ:
گلگت یونین آف جرنلسٹس (GUJ)

29/03/2026

موٹر سائیکلوں سے بھرا کنٹینر ہربن کوہستان میں حادثے کا شکار

19/03/2026

گلگت بلتستان کے علاقے بارگو سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت حاجی صفدر شاہ کی باحفاظت بازیابی کی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ 7 سال سے اغوا تھے، تاہم اب وہ بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔

ان کی رہائی پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور زبان پر صرف شکر کے کلمات ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں دوبارہ اپنے پیاروں سے ملا دیا۔

اہلِ علاقہ اور سوشل حلقوں کی جانب سے حاجی صفدر شاہ کو دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کی مکمل صحت، سلامتی اور خوشحال زندگی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ ایک طویل آزمائش کے بعد یہ خوشی کا دن نصیب ہوا۔

#خوشخبری #بازیابی #الحمدللہ

04/03/2026

محمد عباس سمائری مسلم لیگ ن کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ
تفصیل پہلے کمنٹ میں

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Gilgit