Commissioner Gilgit Division
15/06/2026
نیسلے پاکستان کے ایک وفد نے، جس کی قیادت محترمہ زائرہ کر رہی تھیں، کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے کمشنر گلگت کو گلگت ڈویژن میں ماحولیاتی بحالی، قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے حوالے سے نیسلے پاکستان کی جانب سے جاری مختلف اقدامات اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے ماحول دوست سرگرمیوں، شجرکاری، آبی وسائل کے تحفظ اور مقامی آبادی میں ماحولیاتی آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
کمشنر گلگت جناب توقیر حیدر کاظمی نے نیسلے پاکستان کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور قدرتی حسن کے تحفظ کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرے گی جو ماحولیات کے تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے معاون ثابت ہوں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Near Supreme Appellate Court Jutial Gilgit
Gilgit
15100