Himalya Media Network
ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے
عطاء اللہ کے کارکن شاہراہِ قراقرم پر نکلیں
فوری طور پر فارم 49 جاری کرنیکا مطالبہ
18/06/2026
گلگت بلتستان سے آئی پی پی کے سنئیر رہنماؤں کی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات و مشاورتی اجلاس ۔۔
18/06/2026
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے، اور ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے "اشہرِ حرم" یعنی حرمت والے مہینے قرار دیا ہے۔
ان مہینوں میں نیکی کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور گناہ کا وبال بھی زیادہ ہوتا ہے۔
محرم ہمیں صبر، قربانی، حق پر ڈٹے رہنے اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام دیتا ہے۔ یہ مہینہ کربلا کے عظیم واقعے کی یاد دلاتا ہے، جہاں امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے حق اور سچ کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔
اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ ذکر، روزہ، توبہ اور استغفار کریں، اور دل کو نرم رکھیں۔
دعا
یا اللہ! اس نئے اسلامی سال کو ہمارے لیے امن، برکت، ہدایت اور کامیابی کا سال بنا دے۔ ہمیں گناہوں سے بچا اور اپنی رضا والے کام کرنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین 🤲
طفیل احمد خان صدر مسلم لیگ ن ضلع گلگ
گلگت :
پیرا میڈیکل، ٹیکنکل سٹاف سٹی ہسپتال، سیف الرحمن ہسپتال اور پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کے مین پاور پراجیکٹ کے 140 سے زائد سٹاف نے 7 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی۔
مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ہڑتال کرنے والے سٹاف میں ایمرجنسی وارڈ اور پی آئی سی یو وارڈ کا عملہ بھی شامل ہے۔
ہڑتال کرنے والے سٹاف کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں جلد از جلد جاری کی جائیں ۔
پارلیمانی بورڈ کا ایک اہم اجلاس امجد حسین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
گلگت شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
عوامی حلقوں کا انتظامیہ سے فوری کتے مار مہم شروع کرنیکا مطالبہ
ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن گلگت کا پہلا جنرل باڈی اجلاس، آئین اور ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر تفصیلی غور
گلگت: ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن گلگت کا پہلا اور اہم جنرل باڈی اجلاس گلگت پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے دوران ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے مجوزہ آئین پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ممبران نے آئین کی مختلف شقوں پر اپنی آراء اور تجاویز پیش کرتے ہوئے اسے مزید مؤثر، جامع اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ، مستقبل کی حکمت عملی، ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، پیشہ ورانہ چیلنجز اور میڈیا ورکرز کے حقوق و مفادات سمیت مختلف اہم موضوعات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا جدید دور کا مؤثر ذریعہ ابلاغ بن چکا ہے، جس کی مضبوطی اور تنظیم کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
ممبران نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری کے باوجود ڈیجیٹل میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات کے اجرا میں تاخیر کا سامنا ہے، جس سے اس شعبے سے وابستہ ادارے اور کارکنان متاثر ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ منظور شدہ پالیسی پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر بھی زور دیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے خصوصی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اس شعبے کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن گلگت کی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی مضبوطی، اتحاد اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
17/06/2026
#ایڈمن :
اہلِ تھور، ہڈور، کھنر، بٹوگاہ اور گھیچی سینٹر چلاس کے نام پیغامِ تشکر
الحمدللہ، جی بی اے 16 دیامر 2 کے انتخابات میں آپ سب کی بے لوث محبت، اعتماد اور بھرپور حمایت کی بدولت جو کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس پر میں تھور، ہڈور، کھنر، بٹوگاہ اور گھیچی سینٹر چلاس کے تمام معزز عوام، بزرگوں، نوجوانوں، خواتین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جانثار کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ نے جس اعتماد، خلوص اور محبت کا اظہار کیا، وہ میرے لیے باعثِ فخر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران آپ لوگوں نے جس جذبے، اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ میرے دل میں محفوظ رہے گا۔ آپ کی دعاؤں، محنتوں اور قربانیوں کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔میں خصوصی طور پر ان بزرگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی دعاؤں سے ہمارا حوصلہ بلند رکھا، ان نوجوانوں کا ممنون ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے پیغام کو گھر گھر پہنچایا، اور ان تمام کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دے کر اس کامیابی کو یقینی بنایا۔یہ کامیابی کسی ایک فرد یا خاندان کی نہیں بلکہ پورے علاقے کے عوام کی کامیابی ہے۔ یہ آپ کے اعتماد، آپ کی امیدوں اور ایک بہتر مستقبل کے خواب کی فتح ہے۔ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جس اعتماد کے ساتھ آپ نے مجھے اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے، ان شاء اللہ میں اس اعتماد کو برقرار رکھنے اور آپ کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔میرا عزم ہے کہ علاقے کی ترقی، بہتر تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ میں خود کو عوام کا نمائندہ نہیں بلکہ عوام کا خادم سمجھتا ہوں اور آپ کے دروازے ہمیشہ میرے لیے کھلے رہیں گے۔ایک بار پھر تھور، ہڈور، کھنر، بٹوگاہ اور گھیچی سینٹر چلاس کے تمام معزز عوام کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے، آپ کے اعتماد کو قائم رکھے اور ہمیں مل کر اپنے علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔
والسلام عطاء اللہ کامیاب امیدوار، پاکستان پیپلز پارٹی جی بی اے 16 دیامر 2
مذاکرات مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ شمولیت استحکام پاکستان پارٹی میں کیوں ؟
کیا چاروں آذاد امیدواروں کو وزارتیں ملیں گی؟
کس فارمولے کے تحت پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنائیں گے ؟
ہمالیہ میڈیا نیٹ ورک پروگرام میں امان علی عامر کی دلچسپ گفتگو
17/06/2026
گلگت(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں 11 نشستوں کے ساتھ سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر ابھری ہے۔ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور منشور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی گلگت اشفاق افضل اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلقہ ون کے کامیاب امیدوار ایڈوکیٹ امجد حسین آزر کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی سازش جوڑ توڑ یا غیر جمہوری کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عوام کے مینڈیٹ کا ہر قیمت پر احترام کیا جائے گا اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منتخب نمائندوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے تبدیلی، ترقی اور عوامی خدمت کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کے مطابق ایک مضبوط، مستحکم اور عوام دوست حکومت تشکیل دینے کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اشفاق افضل اخونزادہ نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے تاہم عوامی مینڈیٹ کے خلاف کسی بھی سازش یا غیر آئینی اقدام کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قیادت متحد ہیں اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Gilgit