Hotel 2nd Home
25/09/2023
ریاض خٹک لکھتے ہیں۔ کہ صحرائے سینا بھی سرسبز و شاداب ہو سکتا ہے. ہالینڈ کا ایک ماہر مصر کی حکومت کو بریفنگ دے رہا تھا. وہ ان کو سمجھا رہا تھا کہ مسئلہ سارا تخیل کا ہے. آپ صحرائے سینا کی وسعت کو سوچیں گے تو یہ صحرا اپنا طول و عرض بڑھاتا چلا جائے گا. لیکن اگر آپ اسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے درختوں سے آباد کرنا شروع کر دیں گے تو یہ سرسبز میدان بن جائے گا.
سفر ہمیشہ ایک خواب سے شروع ہوتا ہے. چاند پر انسان کے جانے کا خواب پہلے دیکھا گیا تب ناسا کہ پاس کوئی روڈ میپ نہیں تھا کہ یہ ممکن کیسے ہوگا.؟ لیکن خواب کو قابل عمل بنانے کیلئے قابل حصول ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاتا ہے. جیسے افریقہ کے بہت سے ممالک نے صحرائے صحارا کے آگے ایک عظیم سبز دیوار کھڑی کرنے کا منصوبہ بنایا. بہت بڑی سرمایہ کاری کی گئی لیکن وہ ناکام ہوگئی. کیونکہ اتنی بڑی سرمایہ کاری کی دیکھ بھال ممکن نہیں تھی درخت سوکھتے چلے گئے.
چین نے البتہ اپنے خواب کو ٹکڑے ٹکڑے کیا. سالوں تک صحرا ہنستا رہا یہاں تک کے جگہ جگہ سبز دیوار بلند ہو کے آپس میں ملنے لگی اور صحرا کو پیچھے دھکیلنا شروع ہوگیا. صحرا آباد زمینوں کا کینسر ہے. اسے بڑی مستقل مزاجی اور طویل محنت سے ہی ہرانا ممکن ہے. صحرا جب آباد زمین میں گھستا ہے تو پہلے اس کی کمزور مخلوق یعنی گھاس پھونس کو ڈھانپ لیتا ہے. یہ کمزور مخلوق ہی ماحول کو آباد رکھتی ہے. یہ جب ختم ہو جائے تو ہوا صحرائی ہو جاتی ہے اور پھر بڑے بڑے درخت سوکھنا شروع ہو جاتے ہیں.
آباد زمین صحرا نہ بن جائے اس کیلئے اس زمین کی کمزور مخلوق کا تحفظ لازم ہے. صحرا کو لیکن دوبارہ سر سبز و شاداب کرنے کیلئے بڑے خواب اور ایک عرصے کی مستقل مزاج مزاحمت کی ضرورت ہوتی ہے.
Rooms available at reasonable rates
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the hotel
Telephone
Website
Address
Main Yadgar Chowk Near Gilgit Airport
Gilgit
15100