Gilgit-Baltistan Police
سکردو: جے ایس آر روڈ بروندو نالہ کے قریب ،مٹی کا تودہ گرنے سے بلاک ہوا ھے جہاں کام جاری ہے۔
سڑک کھلنے میں تقریباً 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
تمام مسافر حضرات، سیاحوں اور آس پاس سفر کرنے والوں سے گزارش ہے کہ روڈ کھلنے تک کسی مناسب جگہ پر انتظار کریں، کیونکہ جس مقام پر روڈ بند ہے وہاں سہولیات میسر نہیں ہیں-روڈ کی تازہ ترین معلومات اور کسی بھی مدد کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
01/06/2026
گلگت بلتستان میں پرامن انتخابی سرگرمیاں،
گلگت: گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں جبکہ پورے خطے میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش اور مکمل طور پر قابو میں ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے تحت مجموعی طور پر 472 سیاسی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں عوامی اجتماعات، کارنر میٹنگز، افتتاحی تقریبات، سیاسی جلوس اور انتخابی دفاتر کے قیام شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق:
171 عوامی نشستیں اور افتتاحی تقریبات
212 انتخابی و مہماتی دفاتر کے افتتاح
59 سیاسی جلوس
جبکہ 30 بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے گئے۔
ان تمام سرگرمیوں کے دوران مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، تحریکِ انصاف، مجلس وحدت المسلمین، استحکامِ پاکستان پارٹی، پاکستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک، ملی مسلم لیگ اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں شامل ہیں-
مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول پُرامن، خوشگوار اور سازگار رہا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل نگرانی، مؤثر حکمتِ عملی اور مربوط حفاظتی اقدامات کے ذریعے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ ہر شہری بلا خوف و خطر اپنے جمہوری حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتخابی عمل کے دوران ذمہ داری، برداشت، قومی یکجہتی اور قانون پسندی کا مظاہرہ کریں۔ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ:
انتخابی ضابطۂ اخلاق اور ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کریں،
افواہوں، اشتعال انگیز بیانات اور منفی پروپیگنڈوں سے اجتناب کریں،
مزید معلومات، رہنمائی یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع کے لیے شہری پولیس امدادی نمبر 15 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم اعلامیہ
گلگت: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ( این او سی ) کے بغیر کسی بھی قسم کی انتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام متعلقہ افراد اور جماعتوں سے گزارش ہے کہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی شرمندگی یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ پُرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Gilgit