Media Lens
17/05/2026
سیاسی ووٹروں اور سپورٹروں کا سوشل میڈیا پر مثبت کردار
آج کے دور میں سوشل میڈیا عوامی رائے بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے۔ سیاسی کارکن، ووٹرز اور سپورٹرز اپنے خیالات اور نظریات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ پلیٹ فارمز اظہارِ رائے کی آزادی فراہم کرتے ہیں، لیکن اس آزادی کے ساتھ ذمہ داری اور اخلاقیات کا دامن تھامنا بھی بہت ضروری ہے۔
سیاسی ووٹروں اور سپورٹروں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر مثبت کردار ادا کریں۔ اختلافِ رائے ہر جمہوری معاشرے کا حسن ہوتا ہے، مگر اس اختلاف کو گالم گلوچ، نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے دلیل، شائستگی اور برداشت کے ساتھ اپنی بات پیش کرنا ایک مہذب قوم کی نشانی ہے۔
سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں، افواہوں اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی سچائی کی تصدیق کرے۔ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر کسی کی عزت اچھالنا یا کردار کشی کرنا نہ صرف غیر اخلاقی عمل ہے بلکہ معاشرتی بگاڑ کا سبب بھی بنتا ہے۔
ایک اچھا سیاسی کارکن وہی ہوتا ہے جو اپنے لیڈر یا جماعت کی مثبت باتوں کو اجاگر کرے، نہ کہ دوسروں کی تذلیل کو اپنا مقصد بنائے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ سیاست خدمت کا نام ہے، نفرت پھیلانے کا نہیں۔ نوجوان نسل خاص طور پر سوشل میڈیا سے بہت متاثر ہوتی ہے، اس لیے مثبت گفتگو، اتحاد، قومی یکجہتی اور برداشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سیاسی ووٹروں اور سپورٹروں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کو اخلاق، شعور اور مثبت سوچ کے ساتھ استعمال کریں تاکہ معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور جمہوری روایات مضبوط ہو سکیں۔
تحریر! ولایت گبارو
گلگت بلتستان کے نمائندوں کو عوامی خدمت کا ادراک ہونا چاہیے، نواز شریف
گلگت:
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے امیدواروں اور منتخب نمائندوں کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے منتخب ہوتے ہیں، نہ کہ ذاتی آسائشیں حاصل کرنے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے بلکہ آگے بڑھ کر ایک مثال قائم کرنی چاہیے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے وہاں ایک مختلف طرز کی حکومت قائم ہے، تاہم سوال یہ ہے کہ کیا عوام کو واقعی سکھ کا سانس میسر ہے اور کیا انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق تعلیم، صحت، مفت ادویات اور ٹرانسپورٹ جیسے شعبوں میں کیے جانے والے دعوؤں کی حقیقت سب پر عیاں ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ بات تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ زمینی حقائق کی بنیاد پر کہی جا رہی ہے، اور ایسے میں سوال اٹھانا عوام کا حق ہے۔
31/12/2025
گلگت :مغل فیڈریشن گلگت بلتستان و کوہستان نے دیگر حلقوں کی طرح آمدہ انتخابات میں حلقہ ون گلگت سے بھی ایک مضبوط امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن گلگت بلتستان و کوہستان نے آمدہ عام انتخابات میں بھرپور اور منظم انداز میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں مغل فیڈریشن گلگت بلتستان و کوہستان کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد داریل و تانگیر سمیت گیارہ سے زائد حلقوں میں مضبوط اور عوامی حمایت رکھنے والے امیدواروں کو میدان میں اتارنے پر اتفاق کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق امیدواروں کے انتخاب کے لیے قائم کمیٹی آئندہ چند دنوں میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی فیصلے کے تحت ضلع گلگت کی تینوں نشستوں پر مضبوط امیدوار کھڑے کیے جائیں گے جبکہ حلقہ ون گلگت سے ایک مظبوط امیدوار میدان میں اتار دیں گے مغل فیڈریشن گلگت بلتستان و کوہستان کی قیادت انتخابی حکمت عملی کو عوامی رابطہ مہم علاقائی اتحاد اور مثبت سیاسی کردار کے تحت آگے بڑھانے پر متفق ہوگئی ہے اس حوالے سے مغل فیڈریشن گلگت بلتستان و کوہستان نے مختلف سیاسی شخصیات سے مشاورت کا عمل بھی جاری کیا ہے ذرائع نے مزید کہا کہ مغل فیڈریشن آمدہ انتخابات میں عوامی مسائل علاقائی ترقی اور آئینی حقوق کو اپنا مرکزی منشور بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Media Lens, Sadpara Chowk, Naveed Shaheed Road, Zulfiqar Abad
Gilgit
15100