SK Write,s

SK Write,s

Share

01/07/2026

کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‼️ ایک ایسی ماں جس کے کچھ گھنٹے پہلے تین بچے اس دنیا سے چلے گئے۔میڈیا والے اسے زبردستی عورتوں سے دونوں سائیڈوں سے بازو پکڑوا کر کھڑا کرواکے اوٹ پٹانگ سوال کر رہے ہیں۔ صرف اپنا واچ ٹائم لمبا کرنے کے لیے۔اور کتنا گریں گے یہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا والے۔اتنے بے ہودہ سوال پوچھ رہے ہیں ۔ذرا ان بے ضمیر لوگوں کے سوال سُنیں جو ایسی ماں سے پوچھ رہے ہیں جس نے پانچ گھنٹے پہلے تین بچے کھو دیئے۔

۱) آپ کیسا محسوس کر رہی ہیں
۲) بچے کون چھوڑ کے آیا تھا
۳) بچوں کے نام بتائیں
۴) عمر کیا ہے۔
۵) کیا کہیں گی اتنا افسوسناک واقعہ ہے اس کے بارے
۶) آپ کو یہ کس وقت خبر ملی
۷) آپ پہ تو قیامت ٹوٹ پڑی ہو گی جب پتہ چلا

کیا یہ سب سوال ضروری تھے؟ وہ بھی اس ماں سے جو اپنے ہوش و حواس میں بھی نہیں ہے۔اگر اتنے ہی ضروری تھے تو یہ سوال کسی بھی دوسرے فرد سے پوچھے جا سکتے تھے۔ایک بار اپنے آپ کو اس ماں کی جگہ پہ رکھ کے سوچتے تو شاید یہ شرمناک حرکت نہ کرتے۔انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے یہ۔

01/07/2026

*انا للہ وانا الیہ راجعون*

ڈی ایس پی ریٹائرڈ عثمان علی صاحب آج اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
وہ بہت اچھے انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللّه پاک لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

28/06/2026

🚨 گلگت بلتستان پولیس کا دیرینہ مطالبہ: ڈیلی الاؤنس میں اضافہ! 🚨
​جب حق کی بات ہو اور جوانوں کے مفاد کا معاملہ ہو، تو تاریخ کے اوراق کو یاد رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ گلگت بلتستان پولیس کے جوانوں کا ڈیلی الاؤنس (440 روپے سے بڑھا کر 880 روپے) کرنے کی یہ اہم ترمیم تقریباً ایک سال پہلے اسمبلی سے پاس ہوئی تھی۔
​اس موقع پر ہم سابق قائد حزب اختلاف اور موجودہ وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈوکیٹ صاحب کے اس شاندار اور تاریخی کردار کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ آپ کی موجودگی اور بھرپور مہم کے نتیجے میں ہی یہ بل اسمبلی کی فلور پر کامیابی سے پاس ہوا تھا، جو پولیس فورس کے جوانوں کے ساتھ آپ کی گہری ہمدردی کا واضح ثبوت تھا۔
​جوانوں کا مورال بلند کرنے کے لیے ایسے فیصلے ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ امید ہے کہ اس اہم فیصلے کے ثمرات جلد از جلد پولیس کے تمام جوانوں تک پہنچیں گے اور ان کے جائز حقوق کی پاسداری کی جائے گی۔

27/06/2026

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
اللہ تعالیٰ سبکو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 🤲

23/06/2026

گلگت کا ڈونلڈ ٹرمپ
موصوف اپنا فیصلہ ہر گھنٹہ بعد بدل دیتا ہے

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit