Action corner

Action corner

Share

14/07/2026

گلگت ( پریس ریلیز) عوامی ایکشن کمیٹی تین مہینے کے لیے اپنے مراعات اور تنخواہوں کے لیے پیش کیا جانے والے بجٹ کو یکسر مسترد کرتی ہے اور وفاق کو خبردار کرتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں شرارتیں بند کریں اور ملک کے ہر کونے میں مزید محاذ کھولنے سے گریز کریں۔
سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حیران ہوتے ہیں کہ ملک چلانے والے، ملک میں خانہ جنگی اور عوام مخالف پالیسیوں میں کیوں اتر آئے ہیں، غریبوں کی گندم سبسڈی میں کمی اور کٹوتی سیدھے عوام کے ساتھ دعوت جنگ ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ وفاقی پارٹیوں کا فنڈ ہڑپ کرنے کا منصوبے کے سوا کچھ نہیں، کشمیر طرز کا فنانس ایوارڈ دیا جائے۔ اکلوتی گندم سبسڈی میں کٹوتی کو فوری بحال کیا جائے ورنہ ہمارے ظلم کے زخم بہت پرانے ہیں مزید تازہ ہو جائیں گے۔
عوامی ایکشن کمیٹی پر سخت دباؤ ہے جب ہم احتجاج کی کال دیں گے تو پھر ہمارے مطالبات گندم تک نہیں رہیں بلکہ ہم پولٹیکل ایجنٹ کی حثیت کی بحالی کی بات کریں گے ڈرامے بند کریں الیکشن کے نام سے گندم پر کٹ لگی، اب ایک اور الیکشن کروا رہے ہیں پتہ نہیں یہ اب مزید کیا کاٹنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔
یہ کھلم کھلا تضاد ہے کہ ایک وزیر اعلیٰ کی عیاشی کے لیے آپ 11 ارب کی جہاز دے سکتے ہو تو 5 ارب روپے سے آپ غرق نہیں ہوسکتے۔
مولانا فضل الرحمان کے بیان پر انہوں نے کہا کہ وفاقی سیاسی پارٹیاں مفادات کے لیے بلیک میلنگ کرتی ہیں، بس ان کو حکومت چاہئیے ملک کو جو ہوتا ہے ہو جائیں۔ ریاست سے مفادات لینے والے مزمت اور مرمت کریں ہم تو سمجھتے ہیں کہ ان کی آپس میں لڑائی کا ہم فریق نہیں بن سکتے، البتہ مولانا فضل الرحمان کی بیان سے پوری قوم اور شہداء کے لواحقین کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
جاری کردہ ۔۔ میڈیا سیل عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit