Suraiya Zaman
24/03/2026
Congratulations to the newly elected cabinet of Gilgit Press Club. Wishing you a successful tenure marked by professionalism, integrity, and a strong commitment to upholding the values of responsible journalism. May you continue to play a vital role in promoting truth, transparency, and the voice of the people.
Suraiya Zaman Ex-Minister IT GB
20/03/2026
سب کو عیدالفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
12/03/2026
سابق وزیر آئی ٹی ثریا زمان اور ڈاکٹر محمد زمان نے گلگت میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر سابق وزیرِ اعلیٰ اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے خصوصی شرکت کی۔
08/03/2026
آج عالمی یومِ خواتین کے موقع پر میں تمام خواتین کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ خواتین معاشرے کی ترقی، تعلیم، قیادت اور قومی خدمت میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی محنت، عزم اور حوصلہ ہماری قوم کی اصل طاقت ہے۔
بطور معاشرہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کو بااختیار بنائیں، انہیں مساوی مواقع فراہم کریں اور ایسا ماحول پیدا کریں جہاں ہر عورت اور ہر بچی اپنے خوابوں کو پورا کر سکے اور ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور حصہ لے سکے۔
آئیے آج کے دن اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم خواتین کے حقوق، تعلیم اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے تاکہ ایک مضبوط، باوقار اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
ثریا زمان سابق وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی گلت بلتستان
تمام خواتین کوعالمی یومِ خواتین مبارک! 🌸
06/02/2026
اسلام آباد میں ہونے والا افسوسناک دھماکہ ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی ہے جس کی میں شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ اس دلخراش واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
میں شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دہشت گردی کے ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پوری قوم اتحاد، صبر اور استقامت کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔ ہم امن، رواداری اور انسانی جان کی حرمت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
Gilgit