khunjrav Media Network
20/04/2026
ہنزہ کی سیاست میں ایک اہم اور دلچسپ موڑ سامنے آیا ہے۔ سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے صاحبزادے، پرنس سلیم خان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 06 سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد امیدوار کی حثیت سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
پرنس سلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ یہ انتخاب آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے۔ ایک خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کی صورت میں وہ اپنی آئندہ سیاسی وابستگی کا فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق کریں گے۔ ان کے بقول، ہنزہ کے عوام جس جماعت پر اعتماد کریں گے، وہ اسی سمت میں پیش رفت کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ ان کے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ باآسانی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ سکتے تھے، تاہم انہوں نے آزاد حیثیت میں میدان میں اترنے کو ترجیح دی۔ مزید برآں، انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے ساتھ سیاسی طور پر منسلک ہونے سے گریز کا عندیہ دیا۔
اپنی گفتگو میں پرنس سلیم خان نے حفیظ الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے عوام کے بارے میں نامناسب بیانات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ ایسی قیادت کے ساتھ کام نہیں کر سکتے جو مقامی لوگوں کے جذبات اور وقار کا خیال نہ رکھے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، پرنس سلیم خان کا آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ ہنزہ کی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو سکتا ہے بلکہ ووٹرز کے رجحانات پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب حلقہ 6 سے الیکشن لڑنے والے وفاقی جماعتوں کو اب سخت مقابلہ کا سامنے کرنا پڑسکتا ھے۔
عوامی سطح پر اس فیصلے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ حلقے اسے جرات مندانہ قدم قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے ایک سوچا سمجھا سیاسی فیصلہ سمجھتے ہیں۔ مجموعی طور پر، ہنزہ میں انتخابی ماحول گرم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور آئندہ مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن 2026 کے سلسلے میں حلقہ نمبر 3 گلگت سے ذوالفقار علی المعروف تتو سرکار نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ اس موقع پر حلقے کے عمائدین، معزز شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
عوام کا یہ جوش و جذبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ، انشاءاللہ، کامیابی ذوالفقار علی تتو سرکار کا مقدر بنے گی۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان
18/04/2026
خوشی اور فخر کا ایک یادگار لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ودای شمشال سے تعلق رکھنے والے کامران احمد، ولد عزیز احمد، کامیابی کے ساتھ کمیش
حاصل کر کے بطور آفیسر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔
کامران احمد کی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی محنت، نظم و ضبط اور عزم نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے، جو یہ پیغام دیتی ہے کہ لگن اور محنت سے ہر خواب کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے۔
ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں۔ ہم دل کی گہرائیوں سے کامران احمد اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Gilgit