Ghakuch Times
01/02/2025
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ملزم عبدالعزیز کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر معروف ٹک ٹاکر امشاء رحمان کی جعلی اور نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے جدید سافٹ ویئرز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کو تیار کیا اور پھر اسے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا تاکہ متاثرہ خاتون کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ اس گھناؤنے عمل کے ذریعے ملزم نے نہ صرف اخلاقی حدود کو پامال کیا بلکہ سائبر قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی کی۔
متاثرہ ٹک ٹاکر امشاء رحمان نے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد فوری طور پر ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور انصاف کی درخواست کی۔ ایف آئی اے کی بروقت کارروائی اور جدید تکنیکی مہارت کے باعث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سائبر ہراسگی اور جعلی مواد بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایسی غیر اخلاقی حرکت یا ہراسانی کا شکار ہونے کی صورت میں فوری طور پر سائبر کرائم ونگ سے رجوع کریں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ایف آئی اے کی اس کارروائی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایسے اقدامات مستقبل میں لوگوں کو سائبر ہراسگی سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
15/07/2023