GBN

GBN

Share

22/08/2025

غذر: سیلابی ریلے نے راوشن اور کھشبٹ کو گھیر لیا، تاریخی پل اور درجنوں گھر متاثر

ضلع غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا۔ دریا نے اپنا رخ راوشن اور کھشبٹ کی جانب موڑ لیا جس کے نتیجے میں حاکم کا سو سال پرانا تاریخی پل مکمل طور پر ڈوب گیا جبکہ روشن پل بھی پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔

سیلابی پانی گورنمنٹ اسکول، ڈی جے اسکول اور جماعت خانہ میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ ایک سو سے زائد گھرانے متاثر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ لکڑی کا کارخانہ، چکیاں اور متعدد بنیادی ڈھانچے پانی کی زد میں آ کر تباہ ہو چکے ہیں۔

دریا کی کٹاؤ میں تیزی اور پانی کی سطح بلند ہونے سے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں، جس پر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں

Video credit: Mountain Digital Network

21/08/2025

سوست دھرنے پر پولیس کا آنسو گیس کی شیلنگ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit