Worldroof

Worldroof

Share

18/11/2025

اسلام آباد
وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں تعینات بی ایس,20 کے افسر عزیز احمد جمالی کا تبادلہ کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عزیز احمد جمالی کی خدمات واٹر ریسورسز ڈویژن کے سپرد کر دی گئی ہیں جہاں وہ ڈیپوٹیشن پر سیکریٹری واپڈا کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ لینز کے مطابق ان کا تبادلہ فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گا۔

18/11/2025

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں آج جھگڑے میں ملوث دونوں طلبا میں صلح کرا دی گئی۔

18/11/2025

میر حمید اللہ حمایت
نمبردارِ اعلیٰ جگلوٹ سئ
خسرہ اور روبیلا وہ خطرناک امراض ہیں جو ہمارے بچوں کی صحت، نشوونما اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ یہ بیماریاں بخار، خارش، نمونیہ، دماغی سوزش اور بعض صورتوں میں جان لیوا پیچیدگیاں بھی پیدا کر سکتی ہیں۔
اللہ کے فضل و کرم سے ان امراض سے بچاؤ کا واحد مؤثر، محفوظ اور آزمودہ طریقہ MR ویکسینیشن ہے۔
میں علاقے کے تمام والدین، سرپرستوں اور ذمہ دار شہریوں سے انتہائی مؤدبانہ اپیل کرتا ہوں کہ:
اپنے بچوں کی خسرہ و روبیلا (MR) ویکسینیشن ہر صورت مکمل کروائیں۔
یہ ویکسین 6 ماہ سے 5 سال کی عمر تک کے تمام بچوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔
یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ، مفت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔
ویکسینیشن آج—آپ کے بچوں کا محفوظ مستقبل.
اور خصوصاً:
ویکسین لگانے والی محکمۂ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ان کا احترام کریں، ان کی رہنمائی پر عمل کریں، اور ان کا کام آسان بنائیں۔
والدین کی ذرا سی غفلت پورے خاندان، گاؤں اور معاشرے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
آئیں، ہم سب مل کر اپنے بچوں کے لیے ایک ایسا مستقبل بنائیں جہاں بیماری نہیں، صرف صحت، خوشی اور روشن امیدیں ہوں۔
صحت مند بچہ… محفوظ اور روشن مستقبل۔۔۔۔

18/11/2025
Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

http://worldroofmedia.com/

Address


#1, Ameer Complex, Near Sadpara Chowk, Zulfiqar Abad
Gilgit