Suji Media Network Gilgit Baltistan
09/10/2025
نور ولی محسود کی مبینہ آڈیو پیغام میں تردید “زندہ ہوں، پاکستان کے قبائلی علاقے میں موجود ہوں”
افغانستان کے ایک میڈیا ادارے نے ایک مبینہ آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کالعدم (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود عرف ابو منصور عاصم کی آواز ہے۔ اس پیغام میں نور ولی محسود نے اپنی ہلاکت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور پاکستان کے ایک قبائلی علاقے میں موجود ہیں۔
مبینہ طور پر یہ پیغام جمعرات، 9 اکتوبر کو ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس کی آزادانہ تصدیق فی الحال ممکن نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق، نور ولی محسود جن کی عمر 48 برس بتائی جاتی ہے، نے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور کراچی کے مختلف دینی مدارس سے تعلیم حاصل کی۔ وہ پہلی مرتبہ افغانستان میں اُس وقت کے شمالی اتحاد کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہوئے۔ نائن الیون کے بعد ایک بار پھر کابل کا رخ کیا اور امریکی بمباری سے بال بال بچ نکلے۔
بیت اللہ خان محسود، حکیم اللہ خا نمحسود اور ملا فضل اللہ خا نسواتی کے برعکس نور ولی خان محسود تقریباً آٹھ برس سے کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کی مبینہ دورہ کابل کے بعد حالیہ دنوں میں ان کی ہلاکت کی خبریں گردش میں تھیں، جن کی اب ان کے مبینہ آڈیو پیغام میں تردید سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب چند ماہ قبل کراچی کے جامعہ العربیہ احسن العلوم نے نور ولی محسود کو جاری کی گئی دورہ حدیث کی ڈگری منسوخ کر دی ہے۔
پنڈی اسلام آباد میں مقیم تمام سٹوڈنٹس کو کل شام تک ہاسٹلز خالی کرانے کا نوٹس جاری !!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100