Roundu Students Federation

Roundu Students Federation

Share

25/04/2026

مورخہ 23 اپریل بروز جمعرات رات 10:30 بجے آر-ایس ـ ایف روندو اسٹوڈنٹس فیڈریکشن کے زیرِ اہتمام ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جو صدر سرفراز علی صابری کی زیرِ نگرانی انجام پائی۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد روندو کے طلبہ کی تعلیمی، سماجی اور تنظیمی بہتری کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔
اجلاس میں اس بات پر تفصیل سے غور کیا گیا کہ طلبہ کو درپیش مسائل کو کس طرح عملی اور دیرپا بنیادوں پر حل کیا جا سکتا ہے، اور انہیں ایک مضبوط، باشعور اور منظم پلیٹ فارم کیسے فراہم کیا جائے۔ شرکاء نے مختلف تجاویز پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ شہیدِ رہبرِ معظم کے چہلم کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جسے نہایت عقیدت اور منظم انداز میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
میٹنگ خوشگوار اور سنجیدہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں تمام اراکین نے اتحاد، نظم و ضبط اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے روندو اسٹوڈنٹس کو ایک مثالی کمیونٹی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

10/03/2026

رونڈس اسٹوڈنٹس فیڈریشن (RSF) کا مؤقف
Karakoram International University کی جانب سے آن لائن اور بلینڈڈ کلاسز کا حالیہ فیصلہ طلبہ کے لیے شدید تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ گلگت بلتستان جیسے خطے میں جہاں آج بھی ہزاروں طلبہ کو مستحکم انٹرنیٹ اور ضروری تعلیمی سہولیات میسر نہیں، وہاں آن لائن یا بلینڈڈ تعلیم مسلط کرنا دراصل طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
تعلیم صرف اسکرین کے ذریعے لیکچر سننے کا نام نہیں بلکہ استاد اور طالب علم کے درمیان براہِ راست علمی رابطہ، سوال و جواب اور کلاس روم کا ماحول اس کا بنیادی حصہ ہوتا ہے۔ آن لائن اور بلینڈڈ نظام نہ صرف تعلیم کے معیار کو متاثر کرتا ہے بلکہ بہت سے طلبہ کو مکمل طور پر تعلیمی عمل سے باہر کر دیتا ہے۔
رونڈس اسٹوڈنٹس فیڈریشن واضح طور پر یہ مؤقف پیش کرتی ہے کہ ایسا نظام قابل قبول نہیں جو طلبہ کے کیریئر اور مستقبل کو نقصان پہنچائے۔
ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے اور باقاعدہ فزیکل کلاسز کو بحال کیا جائے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کا حق مل سکے۔
طلبہ کا مستقبل کسی بھی عارضی انتظامی فیصلے سے زیادہ اہم ہے۔

01/03/2026

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی:
یونیورسٹی اوپن ہونے کے فورن بعد
یہ احتجاج کسی سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ظلم، جارحیت اور استکبار کے خلاف ایک واضح مؤقف کے اظہار کے لیے ہوگا۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ اپنے رہنماؤں کی توہین، شہادت اور مظلوم اقوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی۔
طلبہ اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پرامن مگر پُرجوش انداز میں شرکت کریں گے۔ ہمارا پیغام واضح ہے: ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔
تمام طلبہ سے اپیل ہے کہ نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے اس احتجاج میں شریک ہوں اور اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں۔
صدر آر ایس ایف
سرفراز علی صابری

Want your school to be the top-listed School/college in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit