Gilgit YOUTH
تحریر: ڈی سی گلگت کے غیر ذمہ دارانہ فیصلے اور عوامی ردعمل
گلگت میں حالیہ دنوں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈی سی گلگت کی غیر ذمہ دارانہ اور ناسمجھی پر مبنی فیصلوں نے علاقے میں بدامنی کو جنم دیا۔ پشتون برادری کے سادہ دل اور پرامن باشندوں کے صدر اور قبائلی عمائدین کو بے بنیاد الزامات پر گرفتار کرنا ایک ایسا عمل ہے جس نے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
یہ قابل افسوس بات ہے کہ ایک نااہل اور غیر سنجیدہ افسر اپنے غلط فیصلوں سے نہ صرف عوام کے جذبات کو مجروح کر رہا ہے بلکہ علاقے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اس غیر دانشمندانہ اقدام کے نتیجے میں عوام نے سڑکیں بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عوام سوال کر رہی ہے کہ ایک ایسے شخص کو، جسے مقامی روایات، قبائلی حساسیت اور عوامی معاملات کی سمجھ بوجھ نہیں، اس اہم عہدے پر کیوں تعینات کیا گیا؟ گلگت جیسے حساس علاقے میں کسی بھی فیصلے سے پہلے حکمت، فہم اور عوامی مشاورت ضروری ہے، جو افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس ڈی سی کے طرز عمل میں مکمل طور پر مفقود ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے، گرفتار شدگان کو رہا کرے، اور اس نااہل ڈی سی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ گلگت میں دوبارہ امن و امان کی فضا بحال ہو اور عوام میں اعتماد بحال ہو سکے۔
D C
گلگت A C اور مجسٹریٹ شیر باز کے خلاف کل سخت احتجاج ہوگا تمام نوجوان تیاری کریں اور کال کا انتظار کرین یہ دونوں PTCN کے سہولت کار ہیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ان کو گلگت کے عدالتوں گے حکم کا بھی احترام نہیں ہےاگر گلگت والوں کے زمینوں کو اس طرح چند آفیسرز ایں جی اوز اور نان لوکل لوگوں میں تقسیم کرینگے توگلگت کے نوجوان مجبوراً کانونی راستے سے ہٹیں گے جس سے گلگت کے نوجوانوں میں بغاوت کی ایک نئی لہرا اٹھے گی جس کے نتائج کے اثرات بہت برے نکلینگے فورس کمانڈر گلگت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان سہولت کارون کو لگام دیا جائے
گلگت شہر میں مچھروں کی بھرمار ہے عوام کا جینا محال ہوا ہے اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے! ڈپٹی کمشنر صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت فوری نوٹس لے کر شہر بھر میں مچھر مار سپرے کروائیں تاکہ عوام بیماریوں سے بچ جائیں!! 🙏
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit