Hangu Point Pk

Hangu Point Pk

Share

Delivering Trusted 24/7 News, Public Updates & Ground Realities Across Hangu With Professionalism, Accuracy & Community Awareness — Hangu Point Pk ( Follow and Share our page )

Khyber Pakhtun khwa 🦅

18/05/2026

The Palosin and Darsamand land dispute has been successfully resolved through mutual understanding and agreement. This settlement marks a positive step toward peace, cooperation, and long-term stability for all parties involved.

18/05/2026

قوم پلوسین وزیر، قوم ذکرخیل اور طورہ غنڈی کے تمام معزز مشران، عمائدین، نوجوانوں اور بالخصوص امن کے لیے کردار ادا کرنے والے ہر فرد کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں نہایت بردباری، دانائی اور قبائلی روایات کے مطابق جرگے کے ذریعے امن قائم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

چند روز قبل قوم وزیر اور قوم درسمند کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے دوران دو افراد کے اغوا کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس نے علاقے میں بے چینی اور اضطراب کی فضا پیدا کر دی تھی۔ مگر الحمدللہ، قوم پلوسین وزیر، قوم ذکرخیل اور طورہ غنڈی کے بااثر و باوقار مشران نے دن رات مسلسل محنت، سنجیدہ مذاکرات، امن جرگوں اور دانشمندانہ حکمت عملی کے ذریعے اس نازک مسئلے کو پرامن انداز میں حل کیا۔

خصوصاً ملک عالمگیر وزیر ❤️، ملک دولت خان، ملک ولی زار بوز، ملک بارام، میجر صاحب اور طورہ غنڈی کے دیگر تمام مشران کی قیادت، جرات، تدبر اور انتھک کاوشیں قابلِ فخر ہیں جنہوں نے نہ صرف حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا بلکہ دونوں مغوی افراد کو بحفاظت حکومت اور انتظامیہ کے حوالے کر کے قبائلی روایات، انسانیت اور ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

اسی طرح پولیس، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں بھی لائقِ ستائش ہیں جنہوں نے صبر و تحمل کے ساتھ مشران کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ ہم خصوصاً پولیس فورس کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، تحمل اور عوامی تحفظ کے جذبے کو سراہتے ہیں جنہوں نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ پوری صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب مشران، عوام، جرگہ اور انتظامیہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تو بڑے سے بڑا تنازع بھی بھائی چارے، احترام اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ آج قوم پلوسین وزیر، طورہ غنڈی اور ذکرخیل کے مشران نے صرف دو جانوں کو محفوظ نہیں بنایا بلکہ پورے علاقے کو ایک بڑے نقصان اور مزید خونریزی سے بھی بچایا ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام علاقوں میں ہمیشہ امن، اتحاد، بھائی چارہ اور محبت قائم رکھے، اور ہمارے مشران کو مزید حکمت، عزت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

۔

16/05/2026

تعلیم دشمنی یا لاقانونیت؟ بے گناہ طلباء کی گرفتاری ناقابلِ قبول!

اگر دو فریقین کے درمیان کوئی ذاتی، زمینی یا علاقائی تنازع موجود ہے تو اسے قانون، مذاکرات اور انصاف کے دائرے میں حل ہونا چاہیے، نہ کہ معصوم طلباء کو نشانہ بنا کر۔ مدرسہ دارالسلام پلوسین وزیر کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کو گرفتار کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ کھلی زیادتی اور جبر ہے۔

اگر کسی کی ذاتی دشمنی یا زمین کا مسئلہ ہے تو اس میں پوری قوم، مدرسہ یا سکول یا طلباء کو گھسیٹنے کی کیا ضرورت ہے؟ ایسے اقدامات حالات کو مزید خراب کر سکتے ہیں اور ایک ذاتی تنازع کو قومی رنگ دے کر سنگین صورتحال پیدا کی جا سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ، خصوصاً DPO ہنگو اور SHO دوآبہ پر عائد ہوگی۔

بے گناہ نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگانا، انہیں ہراساں کرنا اور تعلیم کے ماحول کو خراب کرنا کسی بھی صورت قانون، انصاف اور انسانی اقدار کے مطابق نہیں۔ یہ ایک واضح طرفہ کارروائی محسوس ہوتی ہے جو عوام میں شدید بے چینی پیدا کر رہی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
• تمام بے گناہ طلباء کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
• اصل تنازع کو قانونی اور غیر جانبدارانہ انداز میں حل کیا جائے۔
• انتظامیہ قانون کی بالادستی قائم کرے، نہ کہ طاقت کے ناجائز استعمال سے حالات خراب کرے۔

تعلیم کو دشمنی کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے

DPO Kurram Deputy Commissioner Hangu . Khyber Pakhtunkhwa Police 👮 Muhammad Sohail Afridi

25/10/2025

کچھ شر پسند گاؤں اور محلوں کی بنیاد پر فساد پھیلانے کیلئے روز با روز انتہا پسندی کو بھٹکا رہے ہیں ! ان کی روک تھام بہت ضروری ہے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Doaba?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


District Hangu Tehsil Thall
Doaba
2000000