Upper Dir Police
02/06/2026
دیر بالا پولیس
*ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کا حساس مقامات کا دورہ۔۔۔*
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ شرینگل کی حدود میں واقع مختلف بینکوں، گاردات اور شرینگل بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر، بروقت اور پیشہ ورانہ ردعمل دیا جا سکے۔
انہوں نے اہلکاروں کو مزید ہدایت کی کہ حساس مقامات پر چوکسی برقرار رکھی جائے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور سیکیورٹی کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، ضلع دیر بالا پولیس*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Dir