Dir Digital

Dir Digital

Share

دیر ڈیجیٹل سوشل میڈیا نیوز چینل ہے جو علاقائی, مقامی خبروں, ایونٹس, تشہیری پروگرامات, اشتہارات, علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
آپ ان سب پروگرامات کی کوریج کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ نمبر:03700963747 . واٹس اپ نمبر:03160963747

Photos from Dir Digital's post 05/05/2026

دیر بالا پولیس
*پولیس ویلفیئر فنڈ کی شفاف تقسیم، ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد۔۔۔*

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پولیس ویلفیئر فنڈز کی شفاف تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد الیاس خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شاہ فیصل خان، ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان سمیت دیگر پولیس افسران اور کینسر و دیگر بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ اور ڈی آئی جی ویلفیئر کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔

تقریب کے دوران 170 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ میں مجموعی طور پر 63 لاکھ روپے کے ویلفیئر فنڈز کے کراس چیکس تقسیم کیے گئے۔ ان میں میڈیکل امداد کی مد میں 37 لاکھ 60 ہزار روپے، اسکالرشپس کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سی پی چائلڈ کے لیے 6 لاکھ 90 ہزار روپے شامل ہیں۔

ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور تمام ویلفیئر درخواستوں پر ہفتہ وار بنیادوں پر کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ مستحقین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے پولیس اہلکاروں کو ہر ممکن سہولیات شفاف انداز میں فراہم کی جاتی رہیں گی۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع پولیس دیر بالا*

03/05/2026

I got over 1,000 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
Respected followers and friends plz keep continue support and follow Dir Digital ۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Dir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


The Mall Of Dir, 1st Floor, Dir City,Upper Dir
Dir
18000