Musaafir Adventure Club

Musaafir Adventure Club

Share

30/11/2024

باشقارگول میں ایک یادگار رات

یہ 2020 اگست کی ایک رات کی بات ہے جب میں اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ باشقارگول کے میدان میں ایک رات گزارنے گیا۔ وہ رات میری زندگی کی سب سے یادگار رات تھی۔ جب بھی میں اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں جاتا ہوں، وہ لمحے ہمیشہ یادگار اور دلچسپ ہوتے ہیں۔

باشقارگول ایک ویران بیابان تھا جہاں نہ کوئی رہتا تھا اور نہ ہی کوئی گھر تھا۔ پرانے وقتوں میں کہا جاتا تھا کہ یہاں کھانے والے جانور اور وحشی لوگ رہتے ہیں۔ ہم نے اس میدان میں خیمہ لگایا اور کھانا بنایا۔ کھانے کے بعد، ہمارے دوست ماجد نے گانا گایا اور ہم سب نے موسیقی سے لطف اٹھایا۔

رات کو، ہمیں نیند نہیں آ رہی تھی، تو ہم نے ایک دوسرے سے باتیں شروع کر دیں۔ ہمارے دوست مظہر نے باشقارگول کے قدیم واقعات سنائے، جن سے ہمیں خوف آ گیا۔ پھر رات کے بیچ میں ہمیں ایک کتے کی آواز سنائی دی، جس سے ہمارا خوف اور بڑھ گیا۔ ماجد اور اظہر نے ہمیں تسلی دی اور ہم دوبارہ سو گئے۔

کچھ دیر بعد، ماجد نے کہا کہ انسان کی آواز سنائی دے رہی ہے، جس سے ہم سب مزید ڈر گئے۔ ہم باہر نکلے تو چاند کی روشنی میں سب کچھ صاف نظر آ رہا تھا۔ ہم نے سوچا کہ ہمارا خوف بے بنیاد تھا اور پھر واپس اپنے خیمے میں جا کر سو گئے۔

رات کے دو بجے بارش شروع ہو گئی، اور ہمارا خیمہ بھیگ گیا۔ ہم نے سوچا کہ اگر بارش زیادہ ہوئی تو پانی ہمارے کیمپ میں آ جائے گا، تو رات کے چار بجے ہم نے اپنا کیمپ دوسری جگہ منتقل کر لیا۔

یہ رات باشقارگول میں ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا، مگر ہم نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور رات کا بھرپور لطف اٹھایا۔

Want your business to be the top-listed Travel Agency in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Chitral