Chitral Town

Chitral Town

Share

Photos from Chitral Town's post 09/10/2025

Available in chitral..
Handmade stone Sinks, Ashtrays, stone plates, Stone Bowls etc.

Contact # 03429562414

Photos from Chitral Town's post 11/08/2025

*شہید شیر حیات خان: وطن پر قربان ہونے والا فخرِ چترال*

وطن کی مٹی کو اپنے لہو سے سینچنے والے عظیم سپوتوں میں ایک روشن نام *شہید شیر حیات خان ولد شیر محمد خان* کا ہے، جنہوں نے 11ستبر2023 کو مادرِ وطن کی حرمت اور سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا اعلیٰ ترین رتبہ حاصل کیا۔

شیر حیات خان صرف ایک فرد نہیں، ایک نظریہ تھا ۔ وطن سے وفا، جذبۂ ایثار، اور قربانی کا ایسا روشن مینار جو آنے والی نسلوں کو محبتِ وطن کا سبق دیتا رہے گا۔ ان کی شہادت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ امن کی ہر صبح شہیدوں کے لہو کی مرہونِ منت ہے۔

چترال جیسے پرامن علاقے سے تعلق رکھنے والا یہ بہادر نوجوان دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر شہید ہوا، مگر اس کی قربانی نے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے۔ شہادت کا یہ مقام ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا ۔ یہ خدا کے منتخب بندوں کو عطا ہوتا ہے۔

ہم شیر حیات خان شہید کو نہ صرف سلام پیش کرتے ہیں بلکہ یہ عہد کرتے ہیں کہ اُن کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ان کا نام ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، اور ان کی جُرات ہمیں ہمیشہ حوصلہ دیتی رہے گی۔

*سلام اے شہیدِ وطن! تیرے لہو کی خوشبو سے ارضِ وطن مہک رہی ہے۔
(تحرير شہزاد آحمد )

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Chitral