Fixit Charsadda Chapter
20/03/2026
اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ جناب Aftab Munir کا فکس اٹ چارسدہ کے زیرِ اہتمام فری افطار دسترخوان کا دورہ 🤍
آج فکس اٹ چارسدہ کے افطار دسترخوان پر اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ جناب آفتاب منیر صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا، مستحق اور روزہ دار افراد کے ساتھ وقت گزارا اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مخیر حضرات اور نوجوان رضاکار مل کر رمضان المبارک میں خدمتِ انسانیت کی خوبصورت مثال قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے فکس اٹ چارسدہ اور تمام رضاکاروں کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اس مشن کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔
یہ دسترخوان روزانہ درجنوں مستحق افراد اور مسافروں کے لیے مفت افطار کا اہتمام کرتا ہے، جہاں عزت و احترام کے ساتھ خدمت پیش کی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین، عطیہ دہندگان اور رضاکاروں کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں اسی جذبے کے ساتھ خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Charsadda
24420