Buner Police

Buner Police

Share

Photos from Buner Police's post 06/07/2026

پریس ریلیز
مورخہ 06جولائی 2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں ضلع پولیس آفس میں ماہانہ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انویسٹیگیشن فاروق زمان، ضلع بھر کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران (SDPOs)، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور متعلقہ پولیس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں، اسلحہ بردار عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔ انہوں نے تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور قانون کے مطابق فوری داد رسی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ڈی پی او بونیر نے کہا کہ پولیس فورس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانتداری، ایمانداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطہ، مؤثر حکمت عملی اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے ضلع بونیر میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

ترجمان بونیر پولیس

Want your organization to be the top-listed Government Service in Bunerwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Bunerwal
19290