Roshan Bhalwal
✨ روشن بھلوال – بختیار بخاری ایڈووکیٹ کی کاوش
بھلوال کی خوبصورتی، ثقافت، تاریخ اور مسائل کو اجاگر کرنے والا معتبر پلیٹ فارم۔عوامی شعور، مثبت تبدیلی اور فلاحی سرگرمیوں کے لیے آواز
18/05/2026
#بھلوال حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھلوال اور گردونواح میں نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ مقامات پر آگاہی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو حفاظتی اقدامات سے متعلق بروقت آگاہی فراہم کی جا سکے۔انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور نہروں میں نہانے سے مکمل اجتناب کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Block # 3 Near Mandar Road
Bhalwal
40410