Environment Protection Organization - EPO
28/05/2026
کراچی، سمندر کیلئے اسلم جان کی کھلی بانہوں کا خراج۔۔۔
Saad Aslam without Driver auto cab in Hollywood USA
26/05/2026
بھکر: ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ایمرجنسی فلڈ پریپیئرڈنس اینڈ رسپانس موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری اداروں اور فلاحی تنظیموں نے شرکت کی۔ *ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی* نے موک ایکسرسائز کا خصوصی دورہ کیا اور فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ فلاحی تنظیم انوائرمنٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن (EPO) نے بطور این جی او پارٹنر موک ایکسرسائز میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرامز اسلم جان یوسفزئی نے فلڈ پریپیئرڈنس ماڈل کے ذریعے کمیونٹی کو آگاہی دینے کے حوالے سے پریزنٹیشن دی اور بتایا کہ ادارہ عوام میں ماحولیاتی شعور، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم چلا رہا ہے۔
ای پی او کی فلڈ ریسپانس ٹیم کے اراکین محمد خبیب، محمد اعظم، زبیر مشتاق، دانش اور اظہر مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عمر فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بھی شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم جان یوسفزئی نے کہا کہ 2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران دوآبہ فاؤنڈیشن نے متاثرہ کمیونٹیز کی امداد کیلئے مثالی خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای پی او آج بھی دوآبہ فاؤنڈیشن کے ساتھ منسلک ہے اور EPO کمیونٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ، ڈیزاسٹر پریپیئرڈنس اور عوامی فلاح کیلئے کام کر رہا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Website
Address
120-N Mandi Town
Bhakkar
30000