THUB YOUTH FORUM
We empower youth to create positive social change through learning, leadership, and community service.
27/05/2026
تھب یوتھ فورم کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ 🌙✨
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں، عبادات اور حج کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں محبت، امن اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
عید مبارک!
21/12/2025
کبھی کبھی معاشرے میں ایسے روشن کردار سامنے آتے ہیں جو امید کو زندہ رکھتے ہیں اور خاموشی سے ایک مثبت انقلاب برپا کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں میں باغ اور کشمیر کے سپوت، یونین کونسل تھب سے تعلق رکھنے والے پرنسپل پروفیسر عاشق حسین صاحب کا نام نمایاں ہے، جن کا رشتہ صرف ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ پوری وادیٔ کشمیر کی مٹی سے جڑا ہوا ہے، اور یہی وابستگی ان کے کردار، فکر اور قیادت میں نمایاں نظر آتی ہے۔
باغ میں واقع علامہ اقبال کالج (IC) عرصۂ دراز سے علمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی کا ایک خوبصورت مرکز بنا ہوا ہے۔ سفید قمیض شلوار میں ملبوس تقریباً پانچ سو کے قریب طلبہ، باوقار نظم و ضبط اور ایک منظم تعلیمی ماحول اپنی جگہ، مگر سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والا منظر وہ ہوتا ہے جب ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کالج کے گراؤنڈ میں چٹائیاں بچھائی جاتی ہیں اور اساتذہ و طلبہ مل کر باجماعت نماز ادا کرتے ہیں۔
یہ محض ایک معمول نہیں بلکہ اس سوچ کا عملی اظہار ہے جو پرنسپل پروفیسر عاشق حسین صاحب کی قیادت میں پروان چڑھی ہے۔ ان کا ایمان ہے کہ تعلیم صرف ڈگری کے حصول کا نام نہیں بلکہ اخلاق، کردار سازی، عبادت اور سماجی ذمہ داری کے شعور کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جہاں بھی خدمات انجام دیتے ہیں، وہاں باغ، تھب اور کشمیر کی مثبت روایات اور دینی اقدار زندہ نظر آتی ہیں۔
باغ اور کشمیر کے عوام بجا طور پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کا یہ سپوت علم و تربیت کے میدان میں نئی نسل کے مستقبل کو سنوار رہا ہے۔ اسی جذبے کے تحت تھب یوتھ فورم کی پوری ٹیم پرنسپل پروفیسر عاشق حسین صاحب کی ان گراں قدر تعلیمی و اصلاحی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
ہم سب کی طرف سے پرنسپل پروفیسر عاشق حسین صاحب، علامہ اقبال کالج کے اساتذہ اور طلبہ کو سلامِ عقیدت کہ آپ علم کے ساتھ عمل اور تعلیم کے ساتھ تربیت کی ایک روشن مثال قائم کر رہے ہیں، جو باغ سے کشمیر تک باعثِ فخر ہے۔
20/12/2025
نیشنل ہیروز کو سلام — ٹیچر عثمان
ٹیچر عثمان اُن شخصیات میں شامل ہیں جو دنیا کو درپیش سب سے بڑے مسئلے — ماحولیات کے تحفظ — کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایسے افراد ہی درحقیقت قوموں کا اصل سرمایہ اور حقیقی ہیرو ہوتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ذاتی محنت اور وسائل کے ذریعے قدرتی ماحول میں 1100 سے زائد تالاب تعمیر کیے، لاکھوں درخت لگا کر زمین کی زرخیزی بحال کی، اور پانی کے بحران کے حل کے لیے مختلف مقامات پر ریچارج کنویں قائم کیے۔ جنگلات کے بے رحمانہ کٹاؤ کے خلاف انہوں نے ہمیشہ ایک مضبوط، بے خوف اور ذمہ دار آواز بلند کی، جبکہ پانی کے ذخیرے کو محفوظ بنانے کے لیے چھوٹے ڈیمز بھی خود تعمیر کیے۔
یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ آزاد کشمیر و پاکستان کو اس وقت جس سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے وہ ماحولیاتی تبدیلی ہے۔ ہماری صحت، روزگار، زراعت، صنعت، آبی وسائل اور آنے والا مستقبل براہِ راست اسی مسئلے سے جڑا ہوا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بطور قوم سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اُن تمام افراد اور اداروں کو کھل کر سپورٹ کریں جو خلوصِ نیت سے پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہی اصل حب الوطنی اور قومی ذمہ داری ہے۔
ٹیچر عثمان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتی ہے۔ آپ نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال اور حقیقی ہیرو ہیں۔
اگرچہ میری ان سے کبھی ذاتی ملاقات یا گفتگو نہیں ہوئی، مگر ہمارا پورا سوشل میڈیا نیٹ ورک ان کے مشن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
Teacher.usman 🌹😍🏡
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Bagh