Gidroshia Point Official

Gidroshia Point Official

Del

بلوچستان کی خبروں اور روزمرہ حالات سےفوری آگاہی کیلئے گدروشیا پوائنٹ چینل کے پیج پر لائک یا فالو کا بٹن دبائیں۔
اور
پروگراموں کی کوریج، دکان کاروبار، ہاؤسنگ اسکیم،، پلاٹ کی خرید وفروخت سمیت اشتہارات کیلئے سرفراز شاہ سے رابطہ کریں.

21/02/2026

#دالبندین ( #گدروشیاپوائنٹ)پاکستان میڈیا اتحاد کونسل بلوچستان کے جونیئر نائب صدر محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پریس کلب واشک کے نو منتخب صدر عمران بلوچ جنرل سیکرٹری حمید بلوچ سرپرست اعلیٰ گلفام شبیر چیرمین عبدالحق ایجباڑی وائس چیرمین نصیر کبدانی سینئر نائب صدر شیر جان بلوچ نائب صدر نصیب بلوچ انفارمیشن سیکرٹری سلیم کریم بلوچ جوائنٹ سیکرٹری یحییٰ بلوچ اور فنانس سیکرٹری امداد دھیانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واشک پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کا جمہوری انداز میں انتخاب اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کے صحافی برادری میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے اور وہ اپنے حقوق کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں صحافی معاشرے کے آنکھ ہوتے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی علاقے کے عوامی نمائندوں کے صحیح و غلط کاموں کی نشاندھی کرتے ہیں معاشرے میں ایک پازیٹیو کردار ادا کرکے اپنے پیشے کی مکمل پاسداری کرتے ہیں بلوچستان کے صحافی اسوقت نہ صرف ہر حوالے سے مکمل نظر انداز ہیں بلکہ بلوچستان میں رپورٹنگ کرنے میں انہیں کافی دقت و مشکلات کا سامنا ہوتا ہے واشک پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے دوست اپنے زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا کر علاقائی و صحافی برادری کے مشکلات و بلوچستان کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچا کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

14/02/2026

#تربت ( #گدروشیاپواہنٹ) کے علاقے دشتی بازار کی رہائشی ڈاکٹر سّمی رشید دختر حاجی عبدالرشید نے University of the Punjab سے شعبہ زوالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کامیابی سے حاصل کر لی۔ انہوں نے اپنی اس شاندار کامیابی کو اپنے والدین، کیچ گرائمر ہائی اسکول تربت، اور تمام اہالیانِ تربت کے نام منسوب کیا۔ یونیورسٹی کے 135ویں کانووکیشن میں ڈاکٹر سّمی نے پی ایچ ڈی (زوالوجی) کی ڈگری وصول کی، جو ان کی محنت، لگن اور علمی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اہلیانِ کیچ کی جانب سے ڈاکٹر سّمی رشید کو اس شاندار تعلیمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔

06/02/2026

تربت (گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی کے کارکن طاہر جمک والا، زاہد بلوچ، محمد علی اور بالاچ بلوچ کی والدہ کی فاتحہ خوانی 7 فروری کو دوپہر 1 بجے سری کہن میں ان کے رہائش گاہ پر منعقد کی جائے گی، فیملی

Vil du plassere din bedrift på toppen av Mediafirma-listen i Bergen?
Klikk her for å få din Sponsede Oppføring.

Telefon

Adresse


Bergen