AFAQI TV

AFAQI TV

Delen

26/05/2024

جب ہم پاکستان سے نیدر لینڈ آئے ، بچوں کو اسکول میں داخل کروایا تو ایک چیز کی بڑی حیرت ہوئی بچوں کو نہ کوئی ہوم ورک دیا جا رہا ہے ، نہ بچے کےبستہ میں کتابیں ہیں اور نہ ہی اس کو پڑھایا یا لکھایا جا رہا ہے ۔ ابتداً ہم یہی سمجھے کہ ابھی بچے لینگویج اسکول جا رہے ہیں جب ریگولر اسکول جانا شروع ہونگے تو ان کی پڑھائی بھی شروع ہوگی اور ہوم ورک بھی دیا جائے گا ۔ لیکن چھے سات ماہ بعد جب وہ ریگولر اسکول جانے لگے تو صورت حال حسب سابق وہی نہ نہ کوئی کتاب ، نہ کچھ یاد کرنے کے لیے نہ ہی کچھ لکھنے کے لیے ۔بچے خوشی خوشی اسکول جاتے ہیں کھیل کود کے واپس آجاتے ہیں ۔ اس صورتحال میں ایک پاکستانی فیملی کا پریشان ہونا تو بنتا تھا ہم نے جا کر ٹیچر سے پوچھ ہی لیا ، بنتا تو یہ تھا کہ ہم پوچھیں بھائی بچوں کو پڑھا کیوں نہیں رہے لیکن احتیاطاً پوچھا " جناب گروپ 1 کا سلیبس تو دیجیے ، لرننگ آوٹ کم کیا ہیں ، سال میں بچے کو کیا پڑھایا جائے گا تاکہ ہم گھر میں بھی بچے کو کچھ تیار کر سکیں " یاد رہے گروپ 1 میں چار سے پانچ سال کا بچہ ہوتا ہے ۔ جواب انتہائی حیران کن تھا کہنے لگیں اس عمر کے بچوں کے لیے کوئی خاص سلیبس تو نہیں ہے البتہ کچھ سرگرمیاں ہیں جو ہم کرواتے ہیں ۔ جس کا مقصد بچوں میں ٹیم ورک پیدا کرنا ، ان میں دوسروں کے لیےاحساسات اور جذبات بیدار کرنا اور کھیل کود کے ذریعے ذہنی و جسمانی نشوونما کرنا اور ان میں تخلیقی کام کی لگن پیدا کرنا ۔ ہم نے کہا تو بچوں کی "پڑھائی" کب شروع ہوگی پہلے تو ٹیچر کو ہمارے سوال کی سمجھ نہ آئی کہ" پڑھائی" ہماری سے یا مراد ہے جب اس اسے سمجھ آئی کہ ہم پڑھائی "ریڈنگ اور رائٹنگ " کو ہی سمجھتے ہیں تو اس نے بتایا کہ یہ "پڑھائی " گروپ 3 سے شروع ہوگی۔ مطلب 6 سے 7سال کی عمر میں ۔ میری بڑی بیٹی کیونک گروپ 3 میں تھی لہذا اس کلاس میں جا پہنچے اور اس کی ٹیچر سے ہمت کر کہ پوچھ لیا کہ گروپ 3 کا سلیبس کیا ہے تو کہا گیا کہ حروف تہجی کی پہچان ہو جائے ، ان کو لکھنا آجائے 100 تک گنتی آجائے ریاضی کی بنیادی اشکال ( سرکل، ٹرائی اینگل ، ریکٹ اینگل وغیرہ) کی پہچان ہوجائے اور جمع تفریق کے بہت بنیادی 2 اور 2 چار کی طرح سوال کر سکے ۔ میں نے کہا "بس" اس نے حیرت سے ہماری طرف دیکھا اور کہا "ہاں جی بس " 6، 7 سال کی عمر کے بچے کے لیےاتنا کم نصاب جان کر ہمارا یوں حیران ہونا تو بنتا تھا کہ ہم ایک ایسے ملک ے ہیں جہاں اس عمر کے بچے تو کیا کچھ یاد کر چکے ہوتے ہیں۔
ہم اسلام آباد ہوتے تھے میری بیٹی کے اسکولز کا پتہ کر رہے تھے تو پتہ چلا کہ اسلام آباد کے ایک بڑے ادارے میں پلے گروپ میں بچے کو دو سال آٹھ ماہ سے ساڑھے تین سال کی عمر میں داخلہ ملتا ہے بچہ اس سے بڑا ہو جائے تو اس کو اگلی کلاس میں داخلہ مل سکتا ہے وہ بھی ان کا ٹیسٹ پاس ہونے کی صورت میں ۔ مزید معلومات پر پتہ چلا کہ نیا سیشن تو چار ماہ بعد شروع ہوگا لیکن داخلہ کی آخری ایک ہفتے کے بعد کی ہے اور ساتھ یہ کہ پلے گروپ میں داخلے کا بھی ٹیسٹ ہوتا ہے حیرت ہوئی بھئی پلے گروپ میں داخلے کا کیا ٹیسٹ ہوگا ۔ یاد رہے کہ اس وقت بیٹی کی عمر دو سال اور چار ماہ ہے ۔ سیشن شروع ہوتے وقت اس کی عمر دو سال آٹھ ماہ ہو جائے گی اس سال اگر داخل نہ کروایا تو اگلے سال وہ تین سال اور آٹھ ماہ کی ہو جائے گی لہذا وہ پلے گروپ میں داخل نہیں ہو سکے گی۔ مَرتا کیا نَہ کَرتا کی ضرب المثل کے مصداق کچھ چیزیں جو معلوم ہو سکیں وہ بچے کو سکھائیں ۔ ۔ اگلے ہفتے بھاگم بھاگ اسکول پہنچے ، آخری تاریخ تھی اسکول میں کافی رش تھا کافی لمبے انتظار کے بعد باری آئی ایک ٹیچر نے بچے سے کچھ چیزوں کے بارے میں پوچھنا شروع کیا ۔ وہ تو اچھا ہے بیٹی شروع سے ڈے کیئر جا رہی تھی نامانوس چہروں سے اسے کوئی پریشانی نہیں ہوتی تھی اور اس دوران مختلف نظمیں اور جانوروں کے نام بھی یاد تھے لہذا اس کا "ایڈمشن ٹیسٹ" پاس ہوگیا ۔ اگلے مرحلے میں ہمیں پچاس ہزار ڈاخلہ فیس اور باقی کچھ لوازمات جمع کروانے کا کہا گیا تو "پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی " کے مصداق ہمارا ارادہ بدل گیا خیر اچھا ہی ہورا اتنا چھوٹا بچہ پڑھائی کے اس بوجھ کو کیسے سہہ پاتا ۔ پھر ہم نے چار سال کی عمر میں اس کو ایک اور اسکول میں داخل کروا دیا ۔ داخلہ فیس اور دیگر ضروری اخراجات کے ساتھ اسکول نے کتابوں کی فہرست بھی تھما دی پتہ چلا یہ سری کتابیں اور نوٹ بکس آپ کو اسکول سے قیمتاً مل جائیں گی ۔ وہ کتابیں اتنی وزنی تھی کہ اگر ان سب کو ایک وقت میں بیگ میں ڈالا جائے تو بچہ کسی صورت بھی ان کو اٹھا نہ پائے ۔ خیر اللہ بھلا کرے اسکول انتظامیہ نے یہ سہولت کر دی کہ باقی ساری کتابیں اور کاپیاں اسکول میں رکھ لیں اور روزانہ ایک کتاب اور کاپی اور ڈائری ساتھ بھیج دیتے ۔ اب بچے کا روزانہ کا ہوم ورک بھی ہوتا ، روازنہ اسے کچھ یاد بھی کروانا پڑتا۔ ایک سال میں ہی اچھا خاصا "مواد" بچی کو یاد ہو چکا تھا اور ہم بھی بڑے فخر سے لوگوں کو بتاتے پھرتے تھے کہ اس کو اتنا کچھ آتا ہے ۔ خیر وہ ایک انتہا تھی تو یہ دوسری ۔ ایک طرف تو بچے کو سب کچھ پڑھا دینے کی ایک دوڑ تھی اور ایک طرف کچھ نہ پڑھانے کی قسم ۔
بقول اقبال ۔"ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا، نہ وہ دنیا"
ویسے تعلیم و تعلم کے ساتھ وابستگی اور تھوڑی بہت سمجھ بوجھ کی بنیاد پر کم عمری میں پڑھائی اور لکھائی کی اس مشقت کے میں خلاف تو تھا لیکن اس قدر آزادی کے تو حق میں نہیں تھا میرا یہ خیال تھا کہ اتنا پڑھایا جائے جتنا بچہ شوق سے پڑھ لے اور اس کا دل نہ بجھ جائے ۔ لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا تھا ۔ دوست و احباب سے ڈسکشن شروع کی تو ملا جلا رجحان ملا کسی نے کہا کہ یہ سسٹم بہت اچھا ہے چھوٹے بچے پر اتنا بوجھ نہیں ہونا چاہیے ، کسی نے کہا بالکل بیکار سسٹم ہے بچوں کو ناکارہ بنا دیتے ہیں بچے دو ، تین سال سے اسکول جا رہے ہیں انہیں آتا جاتا کچھ نہیں۔ انڈیا کے ایک دوست سے بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک جاننے والے صاحب نے اپنی فیملی کو واپس انڈیا بھیج دیا ہے کہ یہاں پڑھایا کچھ نہیں جا رہا ۔ جب کہ ان کے کزن کے بچے تو بہت کچھ "یاد" کر چکے ہیں اور انہیں لکھنا پڑھنا بھی آتا ہے ۔پھر میں نے اس پر کچھ ریسرچ شروع کی کیا بہت ابتدائی عمر میں بچوں کو رسمی تعلیم میں ڈالنا چاہیے ؟ کیا اس عمر میں لکھنا اور پڑھنا بچوں کے لیے فائدہ مند ہے ؟ ہمارے ہاں پڑھائی لکھائی کی اتنی جلدی کیوں ہے ؟ ترقی یافتہ ممالک میں ابتدائی عمر میں بچے کو اتنا ریلیکس کیوں رکھا جاتا ہے ؟ جب میں نے اس پار ریسرچ کی تو میں اس نتیجے پر پہنچا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (جاری)

10/03/2024

اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالَأمْنِ وَالإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ وَالِإسْلَامِ، وَالتَّوْفِيقِِ لِمَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَتَرْضَى، رَبُّنَا وَرَبُّكَ اللَّهُ ۔

22/06/2023

💔 It is truly heartbreaking to learn about the recent Greek shipwreck incident, resulting in the loss of over 300 young Pakistani lives. Our deepest condolences go out to the families and loved ones affected by this tragic event.

🌍 Everyone has the right to explore opportunities in developed countries like Europe by going abroad. However, it is crucial to emphasize that risking one's life in pursuit of a better future is unfair and unnecessary. Safety should always be a priority.

🤔 It is essential for us to reflect on the factors that may have contributed to this tragedy. Multiple elements come into play in incidents like these. Firstly, the current political and economic conditions in Pakistan have driven many individuals, especially the youth, to seek opportunities abroad. Additionally, the attitudes and living standards of our overseas Pakistanis, particularly those in developed countries, can fuel the desire of our young people to move abroad. Lastly, our society's focus on solely accumulating wealth as the primary life objective also plays a significant role.

⚠️ In light of this incident, it is imperative for authorities to thoroughly analyze and address the underlying issues that may have led to such a devastating loss of life. By doing so, we can prevent future occurrences and ensure the safety of those seeking opportunities abroad.

🙏 Let us take a moment to remember and honor the lives that were tragically lost. This incident should serve as a powerful reminder to prioritize safety and responsible migration. Together, we must work collaboratively to provide individuals seeking opportunities abroad with the necessary information about safe migration channels and offer support in their pursuit of a better life.

💡 If you or anyone you know is considering going abroad for work, it is vital to reach out to trusted resources, consult with migration experts, and explore legal channels to avoid embarking on dangerous journeys. Your life is valuable, and your dreams can be pursued in a safe and responsible manner.

🌟 By promoting awareness, taking proactive steps, and addressing the root causes, we can prevent future incidents like the Greek shipwreck tragedy. Let us strive to create a world where individuals have the opportunity to build a prosperous future while prioritizing their well-being and safety. Together, we can make a difference. 🌍💙

02/04/2023

Character Education Foundation (CEF) was established to endow quality education, especially pertaining to Quranic teachings and character education, among different schools, colleges, educational institutions and organizations in the country. It was formed in January 2016.
It has emerged as a leading not-for-profit organization in Pakistan that is working in the fields of curriculum development, Quranic Education and Character Building. CEF is an independent operational entity registered as a non-for-profit company setup under section 42 of the companies Act,2017.
CEF envision holistic development new young ones. It is for each and every individual in society. We believe that sustainable change can be achieved by developing the lives of individuals and communities. Building the character and developing humanity is the only way to bring a positive change in society.

Considering this we equally focus on the children, particularly school going children as they are in the best of life to learn and adopt good practices for their life and impact or benefit society. Similarly, we believe it is equally important that we focus on parents and elders. If they are on the same wavelength and of the same approach then building the characters and developing the human being will be easy.

Wilt u dat uw scholen hét hoogst genoteerde School in Enschede wordt?
Klik hier om uitgelicht te worden.

Type

Telefoon

Adres


Rembrandtlaan
Enschede
7545ZP

Openingstijden

Maandag 09:00 - 17:00
Dinsdag 09:00 - 17:00
Woensdag 09:00 - 17:00
Donderdag 09:00 - 17:00
Vrijdag 09:00 - 17:00
Zaterdag 09:00 - 17:00