Fayaz Karnahi

Fayaz Karnahi

Share

Photos from Fayaz Karnahi's post 07/02/2026

باغبانی کے لیے 6,594 کروڑ روپے کے انشورنس کور میں سیب اور زعفران کو شامل کیا، مگر اخروٹ کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔ حالانکہ کرناہ میں سالانہ تقریباً 2,500 میٹرک ٹن اخروٹ کی پیداوار ہوتی ہے اور یہ فصل یہاں کے تقریباً ہر گھر کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

گزشتہ 2–3 برسوں سے کرناہ کے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پیداوار نہ ہونے کے برابر رہی اور نقصانات کا کوئی مؤثر معاوضہ نہیں دیا گیا۔ اس کے باوجود علاقے کے لیے نہ کوئی خصوصی پیکیج منظور ہوا اور نہ ہی کوئی مراعاتی اسکیم دی گئی۔ یہ سب کچھ قیادت کی بے بصیرتی اور عدم سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہمارے منتخب نمائندے گزشتہ ایک ماہ سے جموں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور زمینی حقائق سے مکمل طور پر کٹے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، اُڑی—جسے پہلے ہی جی ایم سی بارہمولہ اور سری نگر تک بہتر رسائی حاصل ہے—کو ٹراما ہسپتال دے دیا گیا، جبکہ کرناہ کو ایک بار پھر صحت کے اہم منصوبوں میں نظرانداز کر دیا گیا۔

اب وقت آ گیا ہے کہ کرناہ کے عوام سنجیدگی سے غور کریں۔ ہمیں ایسی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا جو وژن، جوابدہی اور علاقے کے تئیں حقیقی وابستگی رکھتی ہو، نہ کہ ایسی قیادت جو بار بار ہونے والی ناانصافی کو ہماری تقدیر سمجھ کر قبول کرتی رہے۔

25/01/2026

دو دن سے مسلسل صاف موسم ہونے کے باوجود کرناہ آج بھی اپنی پہلی ہیلی کاپٹر سروس کا منتظر ہے۔ وعدے بدستور کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ ممبئی میراتھن کے بعد براہِ راست گلمرگ اسکیئنگ کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں۔

دوسری طرف کرناہ سمیت سرحدی علاقوں کے عوام آج بھی بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

11/01/2026

Appeal For Donation
As You know that Last Night A Devastating Fire Incident Happened in where 3 houses Completely Gutted in Fire
Now i request to Every Karnahi to donate so they Rebuild Their houses

Acount no 0114040100021234
Name Khalid Qureshi
Ifscode jaka0tngdar
Branch. Jkbank tangdar
Mobile no 9797121216

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Srinagar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Karnah Kashmir
Srinagar
193225