Hanafi Channel

Hanafi Channel

Share

26/01/2023

PAIGHAM E HANAFI

06/07/2022

توجہ طلب بات قربانی کے متعلق

بعض لوگ پورے گھر کی طرف سے صِرْف ایک بکرا قُربان کرتے ہیں حالانکہ بعض اَوقات گھر کے کئی اَفراد صاحِبِ نصاب ہوتے ہیں اور اِس بِنا پر ان ساروں پر قربانی واجِب ہوتی ہے ان سب کی طرف سے الگ الگ قربانی کی جائے ۔ایک بکرا جو سب کی طرف سے کیا گیا کسی کا بھی واجِب ادا نہ ہوا کہ بکرے میں ایک سے زیادہ حصّے نہیں ہوسکتے کسی ایک طے شدہ فردہی کی طرف سے بکرا قربان ہوسکتا ہے۔

🖋️کثیر السيئات
محمد عادل رضا قادری حنفی

30/06/2022

اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق میں، اشرف ترین مخلوق یعنی حضرت انسان، جتنا آج دکھی اور پریشان ہے، شاید ہی کسی زمانے میں اتنا بے چین و پریشان، غم زدہ اور مایوس ہوا ہوگا کیونکہ دل کو اذیت پہنچانے اور دکھ دینے والے اسباب بے قید و بے حساب ہر طرف موجود ہیں بلکہ جان بوجھ کر پیدا کئے گئے ہیں، تاکہ یہ حساس اور فرحاں مخلوق اور زیادہ بے چین و پریشان ہو

لیکن یاد رہے کہ آج بھی بہاریں آسکتی ہیں، فرحت و مسرت کے چمن لگ سکتے، محبت و الفت کی فضاء معطر ہوسکتی ہے
اگر گفتار کے زہر سے خاص و عام کو مارنا بند کر دیا جائے، اگر نفرت و حسد کے سمندر سے نکل کر اختلافات و انانیت کے بدلے اخلاص کو فروغ دیں، اگر مقصد تخلیق کو جان لیں، اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اوڑھنا بچھونا بنا لیں.

آج بھی کچھ لوگ اتنا خوبصورت بولتے ہیں کہ انسان کی سماعتیں ان کو سننے سے کبھی بےزار نہیں ہوتیں خوش گفتار ہونا بھی ایک نعمت ہے کہ لفظ ادا ہوں اور دل میں اتر جائیں لہجے میں وہ تاثیر‏ دے کہ الفاظ سماعتوں سے گزر کر روح میں اتر جائیں.

حدیث پاک میں ہیں فرائض کے بعد اللہ پاک کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل مسلمانوں کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔(معجم الکبیر 11/59،حدیث:11079)

تیرا اپنے بھائی کے دل ناشاد میں خوشی داخل کرنا ان پسندیدہ ترین اعمال میں سے ہے، جو مغفرت کا مستحق بنانے والے ہیں.
(طبرانی، معجم کبير، 3 : 84)

حسن اخلاق اور عمدہ اوصاف کے ذریعہ دل جیتا جاسکتا ہے، دل کو خوش کرنے ایک بہترین طریقہ مخاطب سے مسکرا کر بات کرنا بھی ہے، موقع مناسبت سے مسکرانہ نبی کریم کریم سنت مبارکہ ہے
عمدہ گفتار اور حسن اخلاق سے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں.

🖋️ کثیر السيئات
محمد عادل رضا قادری حنفی

Want your school to be the top-listed School/college in Pothia?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Pothia
854330