Faisal Hameed

Faisal Hameed

Share

18/07/2023

‏ایک دن مُلّا نصیر الدین اپنے گدھے کو گھر کی چھت پر لے گئے جب نیچے اتارنے لگے تو گدھا نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔
بے حد کوشش کی، مگر گدھا جوں کا توں تھا اور مسلسل بَضد تھا کہ نیچے ہر گز نہیں اترنا۔
آخر کار مُلّا تھک ہار کر خود نیچے آ گئے اور انتظار کرنے لگے کہ شاید گدھا خود نیچے اتر آئے.
تھوڑی دیر گزری تو مُلّا نے محسوس کیا کہ گدھا چھت کو لاتوں سے توڑنے کی کوشش کر رہا ہے.
مُلا پریشان ہو گئے کہ چھت تو بہت نازک ہے نہ اتنی مضبوط ہے نہ اس کی مُتحمّل ہے کہ اس کی لاتوں کو سہہ سکے مُلّا دوبارہ اوپر بھاگ کر گئے اور گدھے کو نیچے لانے کی کوشش کی لیکن گدھا اپنی ضد پر اٹکا ہوا تھا اور چھت کو توڑنے میں محو تھا مُلا آخری کوشش کرتے ہوۓ اُسے دوبارہ دھکا دے کر سیڑھیوں کی طرف لانے لگے کہ گدھے نے زور دار مُلّا کو لات ماری اور مُلا نیچے گر گئے اور پھر چھت کو توڑنے لگا۔
بالآخر چھت ٹوٹ گئی اور گدھا چھت سمیت زمین پر آ گرا.
مُلّا کافی دیر تک اس واقعہ پر غور کرتے رہے اور اس سے تین سبق اخذ کئے۔

اول: کبھی بھی گدھے کو مقام بالا پر نہیں لے جانا چاہئیے ایک تو وہ خود کا نقصان کرتا ہے۔
دوسرا: خود اس مقام کو بھی تباہ و برباد کر دیتا ہے جس کا وہ اہل نہیں۔
اور تیسرا اوپر لے جانے والے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے.

Photos from Faisal Hameed's post 19/05/2022

روزہ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی چابیوں کی زیارت کیجئے
لاکھوں کروڑوں درود و سلام آپ کی پاک ذات پر

25/01/2021

افسوس یہ ہے کہ؟

اب کسی شے پے افسوس ہی نہیں ہوتا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Multai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Multai