TST National
SHAURYA GATHA : THE PRIDE OF KARNAH
25/05/2026
بہادرکوٹ کرناہ میں غم کی لہر، حاجی اختر علی خان صاحب انتقال کر گئے
کرناہ //ابھی ابھی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کرناہ کے بہادرکوٹ علاقے کی معروف شخصیت حاجی اختر علی خان صاحب آج صبح تقریباً 5 بجے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے پورے علاقے میں غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
مرحوم اپنی خوش مزاجی، مزاحیہ اندازِ گفتگو، ہمدرد طبیعت اور عوامی فلاحی کاموں کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول تھے۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہتے تھے اور سماجی سطح پر ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
مرحوم کے انتقال کی خبر سنتے ہی عزیز و اقارب، دوست احباب اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ رہی ہے جبکہ سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
صحافی اشفاق سعید نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاجی اختر علی خان صاحب کی وفات علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
مرحوم کی زندگی کا سفر:
13 اپریل 1931 — 25 مئی 2026
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
Former BJP leader Idrees Karnahi alongwith hundreds of supporters Joined Peoples conference in presence of Party president Sajad Gani Lone.
24/05/2026
Mohd Idrees Karnahi, former BJP leader, today joined the Peoples Conference in the presence of Sajad Gani Lone in Srinagar.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Kupwara
193222