Fitrat Kay Rang
سورہ الفاتحہ کی حقیقت کیا ہے؟؟؟
میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اصل میں سورہ الفاتحہ کی حقیقت کیا ہے ؟؟؟
یہ سورہ الفاتحہ انسان کو دراصل دین کے مرکز تک لے جانا چاہتی ہے سورہ فاتحہ کی حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف چند آیات نہیں بلکہ اللہ تبارک و تعالی اور بندے کے رشتے کا پورا خلاصہ ہے۔
سورہ فاتحہ کی اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن کا نچوڑ ہے سورہ فاتحہ میں پورا قرآن سمٹ آیا ہے:
توحید ﴿ایاک نعبد﴾
ربوبیت ﴿ربّ العالمین﴾
رحمت ﴿الرحمن الرحیم﴾
آخرت ﴿مالک یوم الدین﴾
ہدایت ﴿اہدنا الصراط المستقیم﴾
کیا آپ جانتے ہیں کہ جو کچھ پورا قرآن سکھاتا ہے سورہ فاتحہ اس کا خلاصہ ہے یہ بندے اور اللہ تبارک و تعالی کا مکالمہ ہے یہ واحد سورہ ہے جس کے بارے میں اللہ تبارک و تعالی فرماتا ہے:
یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے
یعنی نماز میں سورہ فاتحہ پڑھتے وقت:
بندہ بول رہا ہوتا ہے اور اللہ تبارک و تعالی جواب دے رہا ہوتا ہے
یہی اس کی اصل حقیقت ہے:
یہ اللہ تبارک و تعالی سے زندہ رابطہ ہے۔
یہ انسان کی شناخت بتاتی ہے
سورہ فاتحہ تین بنیادی سوالوں کا جواب دیتی ہے:
میرا رب کون؟
ربّ العالمین
میرا مقام کیا؟
عبد (بندہ)
میری منزل کیا؟
صراطِ مستقیم
یہ اصلاحِ نفس کا آئینہ ہے سورۂ فاتحہ انسان کو سکھاتی ہے:
اے انسان تو نے غرور نہیں بلکہ شکر کرنا ہے
اے انسان تو نے ظلم نہیں بلکہ رحم کرنا ہے
اے انسان تو نے خودسری نہیں بلکہ بندگی کرنی ہے
اے انسان تو نے گمراہی نہیں بلکہ ہدایت لینی ہے
جو اسے سمجھ کر پڑھتا ہے،
اس کا باطن آہستہ آہستہ سنورتا جاتا ہے یہ صرف دعا نہیں بلکہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے ایک عہد ہے
جب بندہ کہتا ہے:
﴿ایاک نعبد﴾
تو وہ وعدہ کر رہا ہوتا ہے۔
﴿اھدنا الصراط المستقیم﴾
کہہ کر وہ اس وعدے پر قائم رہنے کی مدد مانگ رہا ہوتا ہے۔
سورہ فاتحہ حقیقت میں بندگی کا اعلان اور اللہ تبارک وتعالیٰ سے ہدایت کی درخواست ہے یہ وہ دروازہ ہے جس سے داخل ہو کر انسان اللہ تبارک و تعالی تک پہنچتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ سورہ الفاتحہ کی حقیقت کیا ہے اس میں ہمارا رب ہمیں کیا دینا چاہتا ہے یہ وہ سوال تھا جس نے مجھے یہ سب کچھ لکھنے پے مجبور کیا ہے
محمد شرافت علی
ا اسلامک میڈیکل ریسرچ سینٹر گلبرگ 3 لاہور
05/04/2026
*ڈاکٹر محمد شرافت علی کے تمام آفیشل چینلز کے لنکس حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس وزٹ کریں۔*
*Facebook👇🏻*
https://www.facebook.com/share/18F4yPTYTC/
*Instagram👇🏻*
https://www.instagram.com/drsharafataliofcl?igsh=amlobDRqcnYxc3c2
*YouTube👇🏻*
https://youtube.com/?si=PFX9-VokzK5rmNtx
*TikTok👇🏻*
https://www.tiktok.com/?_r=1&_t=ZS-95HlQY3Y0LV
*Official Phone Number:*
+923218899489
+923354735993
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
انسان کو ہمیشہ چھوٹی غلطیوں سے بھی بچنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ ٹھوکر انسان بڑے پہاڑ سے نہیں، چھوٹے پتھروں سے ہی کھاتا ہے۔
اللہ تبارک وتعالی! ہمارے دلوں کو وہ سکون عطا کر جو تیرے ذکر کے سوا کہیں نہیں ملتا، ہمیں ان الجهنوں سے نجات دے جن کا حل ہمیں نظر نہیں آتا اور ہماری دعاؤں کو اپنی رحمت سے "کن فیکون" کے درجے تک پہنچا دے۔
الٰہی! ہم تھک گئے ہیں تو ہمیں ہمت دے، ہم بھٹک گئے ہیں تو ہمیں راستہ دکھا دے اور ہم اکیلے ہیں تو ہمیں اپنی قربت کا احساس دلا دے۔
*انسان کی زندگی کا بہترین حصہ اس کے محبت اور رحمدلی سے کیے وہ معمولی اور گمنام اعمال ہیں جو وہ ان لوگوں کیلیۓ کرتا ہے جن سے اس کا کوئی رشتہ نہیں ہوتا۔*
*اللہ تبارک وتعالی* تیرے فیصلوں میں حکمت اور دانائی پوشیدہ ہے، تو *مالک کُل کائنات* ہے، ہر چیز پر قادر ہے۔ *یااللہ* ہمیں صحت و سلامتی عطا فرما اور دنیا و آخرت میں خیر و عافیت عطا فرما۔
انسان کی مضبوط شخصیت کا اندازہ اس کے صبر اور ناپسندیدہ افعال کے سامنے ضبط و تحمل سے ہوتا ہے۔
یاد رکھیے! جس کا اپنی ذات پہ کنٹرول نہیں وہ کبھی اعلیٰ کردار کا حامل انسان نہیں بن سکتا۔
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں اسوۂ حسنہ پہ اچھے اخلاق، صبر، تحمل، برداشت اور صلہ رحمی کی توفیق عطا فرمائے اور دونوں جہان کی خیر مقدر فرمائے۔
*دنیا آزمائش گاہ ہے۔ وساٸل کا کم ہونا بھی آزماٸش ہے اور زیادہ ہونا بھی۔ تکلیف کے وقت صبر اور آسائش کے وقت شُكر كے ساتھ ساتھ سخاوت سے بہتر کوئی عمل نہیں۔ عاجزی جتنی بڑھتی ہے ایمان اتنا ہی مستحکم ہوتا جاتا ہے اور تکبر جتنا بڑهتا ہے ایمان اتنا ہی کمزور ہوتا ہے۔*
*اللہ کریم* آپ کو سلامت رکھے اور کبھی کسی کا محتاج نہ کرے، ہر مشکل اور آزمائش میں آپ کی مدد فرمائے۔ دنیا و آخرت میں عافیت عطا فرمائے اور اپنے شُکر گزار بندوں میں شامل فرمائے۔
17/03/2026
18/02/2026
Your search for the best natural piles remedy ends here. 🛑
Piles Ease is here! Our powerful essential oil blend is designed to tackle the root causes of discomfort—inflammation and irritation—without the need for aggressive creams or treatments.
It’s time to treat your body with the gentle care it deserves.
✅ 100% Natural Ingredients
✅ Fast-Acting Relief
✅ Easy to Apply
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
London